خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 378 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 378

خطبات مسرور جلد 17 378 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 دونوں بھائی بھی مارے گئے۔مگر اس عورت نے پھر یہی کہا کہ تم میرے سوال کا جواب جلد دو۔میں رشتے داروں کے متعلق نہیں پوچھتی۔میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھتی ہوں۔اس صحابی کا دل چونکہ مطمئن تھا اور جانتا تھا کہ آپ بخیریت ہیں۔اس لیے اس کے نزدیک اس عورت کے لیے سب سے اہم سوال یہی تھا کہ اس کے متعلقین کی موت سے اسے آگاہ کیا جائے مگر اس عورت کے نزدیک سب سے پیاری چیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی۔اس لیے اس نے جھڑک کر کہا کہ تم میرے سوال کا جواب دو۔اس پر اس نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو خیریت سے ہیں۔یہ سن کر اس عورت نے کہا کہ جب آپ زندہ ہیں تو پھر مجھے کوئی غم نہیں خواہ کوئی مارا جائے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ اور ظاہر ہے کہ اس مثال کے سامنے اس بڑھیا کی مثال کی کوئی حقیقت نہیں جس کے متعلق خود نامہ نگار کو اعتراف ہے، (کسی واقعہ کے بارے میں ذکر کر رہے ہیں کہ اس کا دل مغموم) غم کے بوجھ سے دبا ہوا معلوم ہو تا تھا اور آپ بیان کرتے ہیں وہ دل میں رورہی تھی۔کسی کا ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ دل مغموم تھا اور دل میں رور ہی تھی لیکن اظہار نہیں کیا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں مگر صحابیہ کا واقعہ یہ نہیں ہے۔یہ نہیں ہے کہ اس نے ضبط کیا ہو اتھا اور دل میں رورہی تھی اور ظاہر نہیں کر رہی تھی بلکہ یہ صحابیہ تو دل میں بھی خوش تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں۔اس عورت کے دل پر صدمہ ضرور تھا گو وہ اسے ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی۔جس عورت کا بھی اپنے اس بیان میں ذکر فرما رہے ہیں یا اخباروں نے اس زمانے میں اس کو لکھا تھا جب آپ نے یہ بیان فرمایا مگر اس صحابیہ کے دل پر تو کوئی صدمہ بھی نہیں تھا اور یہ ایسی شاندار مثال ہے کہ دنیا کی تاریخ اس کی کوئی نظیر پیش نہیں کر سکتی اور بتاؤ اگر ایسے لوگوں کے متعلق یہ نہ فرمایا جاتا کہ مِنْهُمْ من قطى نَحْبَه تو دنیا میں اور کون سی قوم تھی جس کے متعلق یہ الفاظ کہے جاتے ؟ حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں میں جب اس عورت کا واقعہ پڑھتا ہوں تو میرا دل اس کے متعلق ادب اور احترام سے بھر جاتا ہے اور میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس مقدس عورت کے دامن کو چھوؤں اور پھر اپنے ہاتھ آنکھوں سے لگاؤں کہ اس نے میرے محبوب کے لیے اپنی محبت کی ایک بے مثل یاد گار چھوڑی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 20 صفحہ 542-543 خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1939) پھر اسی عشق و محبت کا ذکر بیان کرتے ہوئے ایک اور جگہ آپ نے اس طرح بیان فرمایا کہ " دیکھو اس عورت کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر عشق تھا۔لوگ اسے یکے بعد دیگرے باپ، بھائی اور خاوند کی وفات کی خبر دیتے چلے گئے لیکن وہ جواب میں ہر دفعہ یہی کہتی چلی گئی کہ مجھے بتاؤر سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ غرض یہ بھی ایک عورت ہی تھی جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قدر عشق کا مظاہرہ کیا۔" قرونِ اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ۔انوار العلوم جلد نمبر 25 صفحہ 440) پھر ایک دوسری جگہ آپے اس بارے میں مزید فرماتے ہیں کہ ذرا اس حالت کا نقشہ اپنے ذہنوں میں اب کھینچو۔تم میں سے ہر ایک نے مرنے والے کو دیکھا ہو گا۔کوئی نہ کوئی قریبی مرتا ہے۔کسی نے اپنی ماں کو ، کسی نے باپ کو ، کسی نے بھائی کو ، بہن کو مرتے دیکھا ہو گا۔ذرا وہ نظارہ تو یاد کرو کہ کس طرح اپنے عزیزوں کے ہاتھوں میں اور گھروں میں اچھے سے اچھے کھانے پکوا کر اور کھا کر ، علاج کروا کر اور خدمت کرا کر مرنے والوں کی حالت کیا