خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 375
خطبات مسرور جلد 17 375 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 ایک روایت میں آتا ہے کہ جاہلیت کے زمانے میں حارث کے باپ سوید نے حضرت مُجدَّر کے باپ زیاد کو قتل کر دیا۔اس کے بعد ایک دن مقتول کے بیٹے حضرت مُجدِّر نے سوید پر قابو پا لیا اور انہوں نے اپنے باپ کے قاتل کو مار ڈالا۔یہ دونوں واقعات اسلام سے پہلے کے ہیں اور یہی واقعہ جنگ بعاث جو اوس اور خزرج کے در میان جنگ تھی اس کا سبب بنا تھا۔اس کے بعد جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لے آئے تو دونوں مقتولوں کے بیٹوں نے ، یعنی حارث بن سوید اور حضرت مُجَدَّد بن زیاد، اسلام قبول کر لیا، مسلمان ہو گئے، اور دونوں ہی غزوہ بدر میں بھی شریک ہوئے تھے۔اس روایت کی تصدیق کہاں تک ہے؟ بہر حال یہ روایت ہے کہ اسلام لانے کے بعد بھی حارث بن سوید موقع کی تلاش میں رہا کرتے تھے کہ اپنے والد کے بدلے میں حضرت مُجدِّر کو قتل کریں لیکن اسے ایسا موقع نہ میسر آسکا۔غزوہ احد میں جب قریش نے مڑ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو حارث بن سوید نے پیچھے سے حضرت مجدر کی گردن پر وار کر کے انہیں شہید کر دیا اور ایک قول کے مطابق یہ بھی ہے کہ حارث بن سوید نے حضرت قیس بن زید کو بھی شہید کیا تھا۔غزوہ حمراء الاسد سے واپسی پر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر آپ کو بتایا کہ حارث بن سوید اس وقت قبا میں موجود ہے۔حارث بن سوید نے حضرت مُجدِّد بن زیاد کو دھوکے سے قتل کر دیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ آپ حارث بن سوید کو حضرت مجدر بن زیاد کے بدلے میں قتل کریں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات سن کے فوراً قبا تشریف لے گئے اور عام طور پر اس وقت آپ تشریف نہیں لے جاتے تھے۔اس وقت قبامیں سخت گرمی تھی۔آپ وہاں پہنچے تو قبا میں مقیم انصاری مسلمان آپ کے پاس آکر جمع ہو گئے جن میں حارث بن سوید بھی تھا جو ایک یا دوزر درنگ کی چادریں لیٹے ہوئے تھا۔حضرت عویمر بن ساعدہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر مسجد قبا کے دروازے پر حارث بن سوید کو قتل کیا۔سیرۃ الحلبیہ میں ان صحابی کا نام جن کا ذکر ہو رہا ہے عویم کے بجائے عویمر بھی لکھا ہوا ہے جبکہ طبقات ابن سعد اور باقی جگہوں میں آپ کا نام عویم بن ساعدہ ہی ہے۔بہر حال ایک اور روایت یہ بھی ہے کہ آنحضرت صلی علیہ ہم نے عویم بن سوید کو قتل کرنے کا بھارنے کا نہیں فرمایا تھا جس نے مسلمان کو دھوکے سے شہید کیا تھا۔دونوں ہی مسلمان تھے۔قتل کا بدلہ قتل لیا گیا۔دوسری روایت میں یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان کو حکم دیا تھا۔ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ حارث نے کہا کہ خدا کی قسم میں نے مُجذِّر کو قتل کیا ہے مگر اس وجہ سے نہیں کہ میں اسلام سے پھر گیا ہوں، نہ اس لیے کہ مجھے اسلام کی سچائی میں کوئی شبہ ہے بلکہ اس لیے کہ شیطان نے مجھے غیرت اور عار دلائی تھی اور اب میں اپنے اس فعل سے خدا اور اس کے رسول کے سامنے تو بہ کرتاہوں اور مقتول کا خون بہا دینے کے لیے تیار ہوں اور مسلسل دو مہینے روزے رکھوں گا اور ایک غلام کو آزاد کروں گا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث کی اس معافی کو قبول نہیں کیا اور اسے قتل کی سزادی گئی۔(السيرة الحلبيه الجزء الثاني صفحه 353 354 باب ذکر مغازيه الله، غزوہ حمراء الاسد، دارالکتب العلميه بيروت 2002ء)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 349 عويم بن ساعده مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) یہ روایت سیرۃ الحلبیة کی ہے۔ابو عمر کہتے ہیں کہ حضرت عویم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں