خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 374
خطبات مسرور جلد 17 374 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 جاتا ہے۔حضرت نعمان بن عصر بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور اسی طرح باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ان کی شہادت جنگ یمامہ میں ہوئی اور بعض کے نزدیک حضرت نعمان وہ می جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مرتدین سے جنگ میں طلیحہ نے شہید کیا تھا۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 467 466 الْأَنْصَارُ وَمَنْ مَعَهُمْ مِنْ بَنِي مُعَاوِيَةَ وَحُلَفَائِهِمْ دار الكتب العلمية بيروت 2001ء) (اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 318 النُّعْمَان بن عصر ، دار الكتب العلمية بیروت لبنان 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه جلد 5 صفحه 510 لَقِيط بن عَصَر ، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عویم بن ساعدہ حضرت عویم بن ساعدہ کا تعلق قبیلہ اوس کی شاخ بنو عمر و بن عوف سے تھا۔حضرت عویم بیعت عقبہ اولی اور ثانیہ دونوں میں شریک ہوئے۔سیرت خاتم النبیین میں جو حوالہ ہے اس کے مطابق بیعت عقبہ اولیٰ سے قبل مدینہ کے انصار کا ایک گروہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و ایمان لایا تھا جن کی تعداد چھ تھی اور بعض روایات میں آٹھ افراد کا بھی ذکر ملتا ہے۔سلم پر ان میں حضرت عویم بن ساعدہ بھی شامل تھے۔طبقات الکبرای کے مطابق ہجرت مدینہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عویم بن ساعدہ سے حضرت عمرؓ کی اور ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کی مؤاخات قائم فرمائی تھی۔حضرت عبد اللہ بن زبیر روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ عویم بن ساعدہ اللہ کے بندوں میں سے کیا ہی اچھا بندہ ہے اور وہ اہل جنت میں سے ہے۔ایک روایت کے مطابق جب یہ آیت نازل ہوئی کہ فِیهِ رِجالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَهِّرِينَ (التوبة: 108) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عویم بن ساعد ہ کیا ہی اچھا بندہ ہے۔وہ بھی ان لوگوں میں سے ہے۔(الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 349 تا 351، عویم بن ساعده، دارالکتب العلميه بيروت 1990ء) (ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 222) اس آیت فِيهِ رِجالٌ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُوا وَاللهُ يُحِبُّ الْمُطَفِرِینَ۔کا ترجمہ یہ ہے کہ اس میں آنے والے ایسے لوگ بھی ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ بالکل پاک ہو جائیں اور اللہ کامل پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔حضرت عویم بن ساعد کا غزوہ بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔عاصم بن سوید بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عویم بن ساعدہ کی بیٹی عبیدہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حضرت عمر بن خطاب جب حضرت عویم بن ساعدہ کی قبر پر کھڑے تھے تو انہوں نے فرمایا دنیا میں کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ اس صاحب قبر سے بہتر ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جو بھی جھنڈا گاڑا گیا غویم اس کے سائے تلے ہوتے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 304 عويم بن ساعده، دار الكتب العلميه بيروت 1994ء)