خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 373
خطبات مسرور جلد 17 373 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 یہ پہلا مشرک تھا جو قتل ہوا اور حضرت واقد پہلے مسلمان تھے جنہوں نے کسی مشرک کو کسی جنگ میں قتل کیا ہو۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 404 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1994ء) اس سریہ کی تفصیل حضرت عبد اللہ بن جحش کے ضمن میں میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔حضرت واقد نے حضرت عمر کی خلافت کے آغاز میں وفات پائی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 299 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت نصر بن حارث۔حضرت نضر بن حارث انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو عبد بن رزاخ میں سے تھے۔ان کا نام نمیر بن حارث بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی کنیت ابو حارث تھی۔ان کے والد کا نام حارث بن عبد اور والدہ کا نام سودہ بنت سواد تھا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 346 نصر بن حارث دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)(السيرة النبويه لابن هشام جلد 1 صفحه 405 ، من حضر بدرًا من المسلمين دار الكتاب العربي بيروت 2008 ء) حضرت نصر بن حارث کو غزوہ بدر میں شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ان کے والد۔حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا۔حضرت نصر جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 299 نصر بن حارث دارالکتب العلمية بيروت 1994ء) قادسیه ایران، موجودہ عراق میں ایک مقام ہے جو کوفہ سے پینتالیس میل کے فاصلے پر واقع ہے اور 14 ہجری میں حضرت عمررؓ کے دورِ خلافت میں مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان قادسیہ کے مقام پر ایک فیصلہ کن جنگ لڑی گئی تھی جس کے نتیجے میں پھر ایرانی سلطنت مسلمانوں کے قبضہ میں آگئی تھی۔تاریخ الطبری جلد 4 صفحہ 111 دار الفکر بیروت 2002ء) (فرہنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحہ 229 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء) جن کا اب ذکر ہو گا وہ حضرت مالک بن عمر و صحابی ہیں۔حضرت مالک بن عمرو کا تعلق قبیلہ بنو سلیم کے خاندان بنو حجر سے تھا اور یہ بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔ان کے والد کا نام عمر و بن سمیط تھا۔حضرت مالک اپنے دو بھائیوں حضرت تقف بن عمر و اور حضرت مُذ لج بن عمرو کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک ہوئے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 326 ذكر من حضر بدرا من المسلمين دار ابن حزم بيروت 2009ء) (سبل الهدي والرشاد في سيرة خير العباد جلد 4 صفحه 116 ذكر اسماء من شهدوا بدرا دار الكتب العلمية بيروت 1993ء) حضرت مالک غزوہ بدر، احد اور دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل رہے اور 12 ہجری میں جنگ یمامہ میں یہ شہید ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 72 من حلفاء بني عبد شمس دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت نعمان بن عصر ہے۔حضرت نعمان کا تعلق انصار کے قبیلہ ہیلی سے تھا اور قبیلہ بنو معاویہ کے حلیف تھے۔انہیں لقیط بن عصر بھی کہا جاتا تھا۔اسی طرح انہیں نعمان بلوی کے نام سے بھی ذکر کیا