خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 372
خطبات مسرور جلد 17 372 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 حضرت واقد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دارِ ارقم میں تشریف لے جانے سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 298 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء) دار ارقم کے بارے میں کچھ عرصہ ہوا میں بیان کر چکا ہوں کہ یہ کیا تھا۔مختصر طور پر بیان کر دیتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ خیال پیدا ہوا کہ لگنے میں ایک تبلیغی مرکز قائم کیا جائے جہاں مسلمان جمع ہوں ، نماز وغیرہ کے لیے آئیں اور بے روک ٹوک اور اطمینان سے اپنے تربیتی امور کے بارے میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں۔اسی طرح اسلام کی تبلیغ بھی وہاں کی جا سکے تو اس غرض کے لیے ایک مکان کی ضرورت تھی جو مرکزی حیثیت رکھتا ہو۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نو مسلم ارقم بن ابی ارقم کا مکان پسند فرمایاجو کوہ صفا کے دامن میں تھا۔اس کے بعد مسلمان یہیں جمع ہوتے تھے ، یہیں نمازیں پڑھتے تھے اور وہ لوگ جنہیں حق کی تلاش تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب آتے تھے تو آپ ان کو یہیں اسلام کی تبلیغ فرماتے تھے۔اسی وجہ سے یہ مکان تاریخ میں خاص شہرت حاصل کر گیا اور دار الاسلام کے نام سے بھی مشہور ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قریبا تین سال تک دار ارقم میں کام کیا۔یعنی بعثت کے چوتھے سال آپ نے اسے اپنا مرکز بنایا اور چھٹے سال کے آخر تک آپ نے اس میں یہ تبلیغی سرگرمیاں اور تربیتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔مؤرخین لکھتے ہیں کہ دارِ ارقم میں اسلام لانے والوں میں آخری شخص حضرت عمرؓ تھے جن کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی اور وہ دارِ ارقم سے نکل کر کھلے طور پر تبلیغ کرنے لگ گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 129) حضرت عمر نے جب مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو اس وقت حضرت عمرؓ کے خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ حضرت واقد بھی ان کے ہمراہ تھے۔حضرت واقد نے گلے سے مدینہ ہجرت کے وقت حضرت رفاعہ بن عبد المندر کے ہاں قیام کیا پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت واقد اور حضرت بشر بن بُرا کے در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 298 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء) حضرت واقد غزوہ بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 299 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1990ء) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت عبد اللہ بن جحش کی قیادت میں ایک سر یہ بھجوایا تو اس میں حضرت واقد بھی شامل تھے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 403 واقد بن عبدالله دارالکتب العلمية بيروت 1994ء) اس سریے میں کفار کے ایک شخص عمرو بن حضرمی قتل ہوا اسے حضرت واقد نے قتل کیا تھا۔اسلام میں