خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 371
خطبات مسرور جلد 17 371 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 عبد اللہ بن ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سراقہ نے اپنے بھائی عمرو کے ہمراہ مکے سے مدینہ ہجرت کی اور دونوں نے حضرت رفاعہ بن عبد المنذر کے ہاں قیام کیا۔(الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 389 ، عبد الله بن سُرا قه داراحياء التراث العربي بيروت لبنان1996ء) حضرت عبد اللہ بن سراقہ نے حضرت عثمان کے دور خلافت میں 135 ہجری میں وفات پائی۔(البداية والنهاية جلد 4 جزء 7 صفحه 212 ، سنة 35ه، ذكر من توفى زمان عثمان۔۔۔۔۔دار الكتب العلميه بيروت 2001ء) حضرت عبد اللہ بن سراقہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تَسَخَّرُوْا وَلَوْ بِالْمَاءِ۔کہ سحری کیا کرو خواہ پانی ہی کیوں نہ ہو یعنی سحری کرنالازمی قرار دیا۔(اسدالغابه جلد 3 صفحه 256 عبدالله بن ،سُرَاقَه، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء) پھر اگلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت مالک بن ابو خولی۔حضرت مالک بن ابو خولی کا تعلق قبیلہ بنو عجل سے تھا جو قریش کے قبیلہ بنو عدی بن کعب کے حلیف تھے۔ابو خولی ان کے والد کی کنیت تھی جبکہ ان کا نام عمر و بن زہیر تھا۔حضرت مالک کا نام ہلال بھی بیان کیا جاتا ہے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 462 ، من حضر بدرًا من المسلمين / من بنی عدی و حلفائهم، دار الكتب العلمية بيروت (2001)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 209 خولی بن ابی خولی داراحیاء التراث العربي 1996ء) حضرت عمر نے جب مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو اس وقت حضرت عمرؓ کے خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ حضرت مالک اور ان کے بھائی حضرت خولی بھی شامل تھے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 338 ، منازل المهاجرين بالمدينة/ منزل عمر واخيه۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت (2001) حضرت مالک اپنے بھائی خولی کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور ایک قول کے مطابق غزوہ بدر میں حضرت خولی اپنے دو بھائیوں حضرت ہلال یعنی حضرت مالک اور حضرت عبد اللہ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 209 خولی بن ابى خولى لداراحیاء التراث العربي 1996ء) حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں حضرت مالک بن ابو خولی کی وفات ہوئی تھی۔(الاصابه في تمييز الصحابه، جلد 5 ، صفحه 533 ، مالك بن ابى خولى دار الكتب العلميه، بيروت 2005) پھر اگلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت واقد بن عبد اللہ حضرت واقد کے والد کا نام عبد اللہ بن عبد مناف تھا۔ان کا تعلق قبیلہ بنو تمیم سے تھا۔حضرت واقد خطاب بن نفیل کے حلیف تھے۔اور ایک قول کے مطابق وہ قریش کے قبیلہ بنو عدی بن کعب کے حلیف تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 298 واقد بن عبدالله دارالكتب العلمية بيروت 1990ء)(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد5 صفحه 403 واقد بن عبدالله دار الكتب العلمية بيروت 1994ء) حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تبلیغی مساعی کے نتیجے میں جن افراد کے اسلام قبول کرنے کا ذکر تاریخ اور سیرت کی کتابوں میں ملتا ہے ان میں حضرت واقد بھی شامل ہیں۔(السيرة النبويه لابن هشام جلد 1 صفحه 170، ذكر من اسلم من الصحابة بدعوة ابي بكر رضي الله عنه دار الكتاب العربي بيروت 2008 ء)