خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 370
خطبات مسرور جلد 17 370 29 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 19 / جولائی 2019ء بمطابق 19 / وفا1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح ( مورڈن، سرے)، یوکے تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج بھی بدری صحابہ کا ذکر ہو گا۔جن صحابی کا آج پہلے ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عامر بن سلمہ۔حضرت عامر بن سکماری کو عمرو بن سلمہ بھی کہا جاتا ہے۔ان کا تعلق قبیلہ یلی سے تھا۔ہیلی عرب کے ایک قدیم قبیلہ قضاعہ کی ایک شاخ ہے جو یمن کے علاقے میں واقع ہے۔اسی نسبت سے انہیں عامر بن سلمہ بکوٹی بھی کہا جاتا ہے۔حضرت عامر انصار کے حلیف تھے۔حضرت عامر بن سلمہ کو غزوہ بدر اور احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 468، الانصار و من معهم من بنى جزء وحلفائهم ، دار الكتب العلمية 2001ء ) ( الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 280 ، عامر بن سلمة دار احياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء)(اسد الغابة جلد 3 صفحه 121 عامر بن سلمه، دار الكتب العلمية بيروت 2008ء) دوسرے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عبد اللہ بن سراقہ ہے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو عدی سے تھا جو حضرت عمر بن خطاب کا قبیلہ تھا۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کا شجرہ نسب پانچویں پشت پر ریاح نامی شخص پر جا کر حضرت عمرؓ سے اور دسویں پشت پر کعب نامی شخص پر جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اکٹھا ہو جاتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کے والد کا نام سراقہ بن مُعْتَبِر اور ان کی والدہ کا نام آمہ بنت عبد اللہ تھا۔ان کی بہن کا نام زینب اور بھائی عمرو بن سراقہ تھے۔حضرت عبد اللہ بن سراقہ کی بیوی کا نام امیمہ بنت حارث تھا۔ان سے ان کا بیٹا عبد اللہ پیدا ہوا۔سیرت نگاروں کی اکثریت نے ان کو جنگ بدر میں شریک ہونا بیان کیا ہے لیکن چند ایک نے کہا ہے کہ بدر میں شریک نہیں ہوئے تھے اور غزوہ احد اور بعد کے معرکوں میں شامل ہوئے تھے۔بہر حال اکثریت کی رائے کے مطابق حضرت عبد اللہ اور ان کے بھائی عمر و بن سراقہ کو غزوہ بدر میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت عبد اللہ کی نسل میں سے عمر و یا عثمان بن عبد اللہ ، زید اور ایوب بن عبد الرحمن کا ذکر ملتا ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 462 ، من بنى عدى وحلفائهم، دار الكتب العلمية 2001ء) الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 91-92، عبد الله بن شراقه، دار الكتب العلمية 2005ء) (اسد الغابه جلد 3 صفحه 256، ، عبد الله بن سُرَاقَه، جلد 4 صفحه 137 ، عمر بن الخطاب، جلد 1 صفحه 121،محمد رسول الله، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء)