خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 369
خطبات مسرور جلد 17 369 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 جو کارروائی دیکھی۔کہتے ہیں : میں بہت متاثر ہوا اور یہ ایک معجزہ ہے۔بار بار کہتے تھے یہ ایک معجزہ ہے۔اور ایک معجزہ ہے۔کہتے ہیں کہ جماعت میں باہمی محبت زیادہ ہے۔میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ آپ لوگوں کے چہروں پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان بیعت کرنیوالوں کے اخلاص و وفا اور ایمان و ایقان میں ترقی عطا فرما تارہے اور ہم میں سے ہر ایک کو بھی جلسہ کی برکات سے فیض پانے والا بنائے اور مسیح موعود کی دعاؤں کا وارث بنائے۔میڈیا کے ذریعہ سے اس سال جرمنی میں گل تیرہ میڈیا آؤٹ لٹس (Outlets) نے اور اس کے علاوہ پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ سائٹس پر بھی جلسہ کی کوریج دی۔اٹلی، چین اور سلواکیہ کے آن لائن اخبارات نے خبریں دیں۔ان کے اندازے کے مطابق دو کروڑ چھبیس لاکھ افراد تک پیغام پہنچا۔ریویو آف ریلیجز کے ذریعے سے بھی مختلف پروگرام آتے رہے۔یہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور ان کا خیال ہے کہ اس کے ذریعہ بھی ایک ملین لوگوں تک پہنچ جائے گا۔یہ جو ریویو آف ریلیجنز کا میں نے بھی ذکر کیا یہ ابھی چل رہا ہے۔افریقہ میں ایم۔ٹی۔اے افریقہ کے ذریعہ سے انہیں تعارف حاصل ہوا ہے۔وہاں بھی جلسوں کے پروگرام دکھائے گئے اور جلسہ جرمنی کے حوالے سے جو رپورٹس بنا کر بھیجی گئی تھیں وہ وہاں گھانا کے نیشنل ٹی وی نے دکھائیں۔گیمبیا کے نیشنل ٹیلیویژن نے دکھائیں۔روانڈا کے نیشنل ٹیلیویژن نے دکھائیں۔سیرالیون کے نیشنل ٹیلیویژن نے دکھائیں اور یوگنڈا کے نیشنل ٹیلیویژن نے دکھائیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اس جلسہ کے حوالے سے بڑے وسیع پیمانے پر جماعت کا تعارف بھی ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ بابرکت فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 / جولائی 2019 ء تا 06 / اگست 2019ء جلد 26 شمارہ 40 تا 42 خصوصی اشاعت بر موقع جلسه سالانه برطانیہ 2019ء صفحہ 05 تا11)