خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 357
357 خطبات مسرور جلد 17 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 وفد میں پندرہ عیسائی دوست تھے۔23 غیر احمدی مسلمان تھے اور 24 احمدی مسلمان شامل تھے۔غیر از جماعت مہمانوں میں سے پانچ نے اس جلسے کے دوران اس کارروائی کو دیکھ کر اور سارا پروگرام دیکھ کر بیعت بھی کرلی۔یہ پہلے بھی زیر تبلیغ تھے۔میسیڈونیا وفد کی ایک خاتون الیگزانڈرا دو نیوا صاحبہ (Aleksandra Doneva) پہلی بار جلسہ میں شامل ہوئیں۔ان کا اپنا اند از بیان ہے بڑا شاعرانہ بھی فلسفیانہ بھی۔اس لیے میں نے اس کو بیان کرنے کے لیے رکھ لیا۔کہتی ہیں اہل خانہ کے بغیر گھر کا کیا تصور ہو سکتا ہے ؟ کیا اخلاق کے بغیر انسانیت کا تصور ہو سکتا ہے ؟ انسان کی حقیقت مذہب اور عقیدے کے بغیر نہیں ہے اور محبت کے بغیر انسانیت کا کیا تصور ہو سکتا ہے ؟ انسان کی روح کی پاکیزگی صرف امن میں رہنے اور امن کو پھیلانے سے حاصل ہو سکتی ہے۔اسی طرح روح کی پاکیزگی رواداری، باہمی عزت و تکریم میں پنہاں ہے۔انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خدا پر یقین رکھے اور زمین پر مستقبل کو بہتر بنائے۔یہ ایک ایسا طریق ہے جس سے ہم انسانیت کی حفاظت کر سکتے ہیں اور جماعت احمد یہ یہ تمام امور سر انجام دے رہی ہے۔احمدی امن کو پھیلاتے ہیں امن کی تعلیم دیتے ہیں۔اخلاقیات کو قائم کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ بنی نوع انسان یہ تمام امور سر انجام دیں۔احمدیت لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کر رہی ہے۔ان کو عبادت کی کولگائی ہے۔احمدیت یہ چاہتی ہے کہ لوگ روحانیت میں اضافہ کرنے والے ہوں۔ان میں اتحاد قائم ہو۔وہ خدا کے قریب ہوں اور اس سال جلسہ سالانہ پر میں نے مسکراتے چہروں کے ساتھ بہت زیادہ اچھے لوگ دیکھے جو ہمیں بہت عزت دے رہے تھے۔ان کو اس بات کا یقین ہے کہ اچھے اخلاق کے ساتھ اچھی زندگی جی جاسکتی ہے۔کہتی ہیں کہ میں شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جن کا خدا پر یقین اور ایمان بہت مضبوط ہے۔مجھے امید ہے کہ آپ یہ نیک کام جاری رکھیں گے ، اس سلسلے میں زیادہ توجہ اور محبت جاری رکھیں گے اور پھر ایک وقت آئے گا اور لوگوں کو اس بات کا علم ہو گا کہ زندگی کا اصل مقصد اور ویلیو (value) کیا ہے۔یہ ایک غیر از جماعت کا تاثر ہے اور یہ تاثر ہمیں اس بات کی طرف لانے والا ہونا چاہیے کہ ہم حقیقت میں اپنی زندگی کے مقصد کو پہچاننے والے ہوں اور اس مقصد کو حاصل کرنے والے بھی ہوں۔میسیڈونین وفد میں شامل ایک ٹی وی کے صحافی زُور انچو زُورِ نسکی (Zoranco Zorinski) صاحب کہتے ہیں کہ میں دوسری بار جلسے میں شامل ہو اہوں اور میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔جلسے کے انتظامات بہت اعلیٰ تھے۔میرے خیال میں جلسے کے انتظامات پچھلے سال کی نسبت زیادہ اچھے تھے۔پھر کہتے ہیں آپ کا جو خطاب تھا اس سے میں بہت محظوظ ہوا۔ہر لفظ انسانیت کے لیے ایک سبق تھا۔یہ ایک عالمی پیغام ہے کہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔پھر کہتے ہیں کہ خدا پر ایمان رکھنا اور تمام انسانوں کی مدد کرنا یہ ایسا کام ہے جو تمام لوگوں کے در میان اختلافات کو دور کر دے گا۔پھر مزید لکھتے ہیں کہ جماعت احمد یہ لوگوں کو مثبت چیزیں سکھاتی ہے اور پھر میری جو پریس کانفرنس تھی اس کے حوالے سے کہتے ہیں کہ صحافیوں کو جو جوابات دیے وہ انسانیت کی بنیادی اقدار