خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 358 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 358

خطبات مسرور جلد 17 358 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 کا اظہار کر رہے تھے۔کہتے ہیں میں بھی صحافی ہوں، میں کسی وقت آپ کا انٹرویو کر لینے کی کوشش کروں گا۔پھر کہتے ہیں کہ " اچھی نصیحت کرتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ مزید لوگ احمدیت قبول کریں گے جو انسانیت کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔تو دنیا کو یہ نظر آرہا ہے کہ اسلام ان شاء اللہ تعالیٰ احمدیت کے ذریعے سے پھیلنا ہے۔پھر وویو مانیوسکی (VojoManevski) صاحب کہتے ہیں کہ میں نے گہرائی میں جا کر احمدی مسلمانوں کے پیغام کو سمجھا ہے۔بطور صحافی میں نے مختلف مذاہب میں ملتی جلتی تعلیمات کا جائزہ لیا ہے۔مذہب کی بنیاد اللہ تعالیٰ سے محبت اور بنی نوع انسان سے محبت پر مبنی ہے۔یہ ایسا پیغام ہے جس کی آج کے دور میں بہت ضرورت ہے۔آج کی دنیا کے بہت سے مسائل کا حل جو دنیا کو سخت پریشان کر رہے ہیں اس محبت کے پیغام میں ہے۔آج یورپ کا بہت بڑا مسئلہ دائیں بازو کے سیاست دانوں کی طاقت میں اضافہ ہے جس کا حل صرف گفتگو سے ممکن ہے جو مختلف مذاہب، کلچر اور سویلائزیشن (Civilization) کے درمیان ہو۔اگر ہم خدا کی تلاش کریں تو ہمیں علم ہو جائے گا کہ ہم میں آپس میں بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔پھر کہتے ہیں کہ جتنا ہم خدا سے دور ہوں گے اتنا ہی ہم انسانیت اور لوگوں سے دور ہوں گے۔مادیت کا دور روحانی زندگی اور آپس کے تعلقات کو ختم کر رہا ہے۔اس لیے ہم اپنی فیملی اور دوستوں کی حفاظت کریں اور تعلقات کی حفاظت کریں۔پھر ایک جانی ر جیپوو (Jani Redjepov) صاحب بھی ہیں۔کہتے ہیں کہ اپنی فیملی کے ساتھ جلسے میں شامل ہو ا ہوں۔جلسہ بہت اچھا رہا۔جلسہ ایک شاندار تجربہ تھا۔پھر کہتے ہیں میسیڈونیا میں میں نے جب پہلی بار احمدیت کا پیغام سنا تو مجھے احساس ہو گیا تھا کہ احمدیت کا پیغام لوگوں کے لیے مثبت رہنمائی کا کام ہے۔پہلے میری فیملی نے اس پیغام کو قبول کیا اور پھر میری رہنمائی کی۔جلسہ سالانہ میں شرکت کا انتظام کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں۔پھر ایک تانیہ (Tanja) صاحبہ ہیں کہتی ہیں کہ میں پہلی بار جلسے میں شامل ہوئی ہوں۔یہاں میرے لیے سب کچھ نیا تھا اور بہت اچھا تھا۔تمام انتظامات ہر لحاظ سے بہت اچھے تھے خصوصا کام کرنے والے رضا کاران کا اند از بہت دوستانہ تھا۔مسکراتے چہروں کے ساتھ پیش آرہے تھے اور بڑے خوش اخلاقی سے یہ کام کر رہے تھے۔پھر بلغاریہ کے ایک یونیورسٹی کے طالب علم ہیں، کہتے ہیں : لوگ بہت ہمدرد تھے جس کی وجہ سے میں اب یہاں ہوں۔بیعت کی تقریب کو میں ایک زائر کے طور پر دیکھ رہا تھا۔میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکوں۔لوگوں کا اس رنگ میں اکٹھا ہونا ایک شاندار امر ہے۔بلغاریہ سے 149 افراد پر مشتمل وفد شامل ہوا تھا اس میں 15 / احمدی تھے اور 34 / غیر از جماعت اور عیسائی احباب شامل تھے۔وفد میں شامل ایک عیسائی خاتون جولیا (Yulia) صاحبہ کہتی ہیں۔میں اس بات کو سوچ کر بہت جذباتی ہو رہی ہوں کہ میں بھی احمد یہ جماعت کے جلسے پر ان ہزار ہا شاملین کے ساتھ شامل ہوئی ہوں۔بے شک میں عیسائی ہوں لیکن میری تقریر کے متعلق کہہ رہی ہیں کہ مجھے یہ تقریر بہت پسند آئی۔آپ کی دعائیں دل پر اثر کرنے والی تھیں۔تلاوتِ قرآن کریم بھی مجھے بہت پسند آئی۔اس کا ترجمہ بھی۔قابل تعریف بات یہ ہے کہ طلباء کو انعامات بھی آپ نے اپنے ہاتھ سے دیے اور پھر آگے بھی دعا دے رہی ہیں کہ آپ کی دعائیں قبول ہوں۔