خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 356 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 356

356 خطبات مسرور جلد 17 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 امن کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔آج جب میں نے یہ تقریر سنی تو مجھے ہر ایک لفظ میں امن ہی امن نظر آیا۔مجھے ہر ایک لفظ میں برداشت اور انسانیت کی اقدار نظر آئیں۔اگر آپ امن، برداشت اور انسانیت کو باہم یک جاکر دیں تو پھر آپ ایک خوبصورت معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔پھر کہتی ہیں جو بھی آپ کہتے ہیں وہ ہمارے ہی فائدے کے لیے ہے۔سب سے زیادہ متاثر کن بات یہ تھی کہ آپ نے تمام مسائل بیان کرنے کے بعد مذہب سے اس کا حل پیش کیا اور بتایا کہ ان تمام مسائل کا حل خد ا کو پہچاننے میں ہے۔آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ مذہب مسئلہ نہیں بلکہ مسائل کا حل ہے۔ایک جرمن لڑکی کہتی ہیں کہ مجھے یہ بات بہت اچھی لگی کہ اس تقریر میں حالیہ مسائل پر بات کی گئی۔پہلے بھی بعض سیاستدانوں نے بات کی لیکن ان کی باتوں میں کوئی وزن نہیں تھا، وہی معمولی باتیں تھیں جو کوئی بھی کہہ سکتا ہے لیکن یہ تقریر بالکل مختلف تھی۔آپ نے حقیقی مسائل کے بارے میں بات کی۔جوہری جنگ کی بات کی۔ماحولیاتی تبدیلیوں کی بات کی۔امیگریشن کی بات کی اور یہ وہ مسائل ہیں جو عام ہیں اور پھر ان کا حل بھی بتایا۔مذہب پر قد عنیں لگانے کی بجائے مذہب کو فروغ دیا جائے۔لوگ خدا کی طرف آئیں، اس طرف توجہ دلائی۔پھر کہتی ہیں بہت واضح الفاظ میں بتا دیا کہ آج کل جو جنگیں ہو رہی ہیں اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سیاسی معاملات پر بھی بڑی روشنی ڈالی۔پھر یہ کہا کہ طاقتور ممالک کمزور ممالک سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔بعض دفعہ یہ فائدے ظاہری طور پر اٹھائے جاتے ہیں۔بعض دفعہ پوشیدہ طور پر اٹھائے جاتے ہیں اور ان کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ طاقتور ملکوں کے مفادات کا تحفظ کریں۔یہ سٹوڈنٹ ہیں تو اس لحاظ سے بھی انہوں نے بڑا اچھا تجزیہ کیا ہے۔اس کا مطلب ہے لوگ غور سے سنتے بھی ہیں اور پھر اس پر غور بھی کرتے ہیں۔پرو پھر جرمنی کے ایک عیسائی پادری اندریاس وائس بروٹ (Andreas Weisbrot) ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ میں جلسہ سالانہ سے ، ان بہت سے دوستانہ چہروں سے، اس خوش خلقی کی فضا سے، اس عظیم اتحاد اور محبت سے بہت متاثر ہوا ہوں۔اور پھر میری تقریر کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس تقریر نے مجھے حیران کر کے رکھ دیا۔ایٹمی جنگ کے خطرے کا مجھے اتنا احساس نہیں تھا۔میرا بھی یہی خیال ہے کہ ہم صرف اس وقت ترقی کر سکتے ہیں جب ہم سماجی اقدار اور امن کی طرف توجہ دیں اور مل کر امن کی تلاش کریں۔اس مقصد کے لیے ہمیں ایک مضبوط معاشرے کی ضرورت ہے جس میں ہم رواداری اور کثیر العقائد فضا کو قائم کریں اور اس میں مکالمہ بین المذاہب ایک اہم حصہ ہے۔یہ تو چند ایک مثالیں میں نے بہت ساری مثالوں میں سے لی تھیں۔اب جلسے کے عمومی تاثرات کے بارے میں بھی چند مثالیں بیان کر دیتا ہوں۔میسیڈونیا(Macedonia) سے ایک وفد آیا تھا جو ستر احباب پر مشتمل تھا۔اس وفد میں آٹھ صحافی بھی شامل تھے۔دو علاقائی ٹی وی اور دیگر چھ نیشنل ٹی وی یا دیگر نیوز ایجنسیز سے منسلک تھے اور انہوں نے جلسے کی کارروائی کے علاوہ بعض لوگوں کے انٹرویو بھی لیے۔میرے سے بھی بعض سوال جواب تھے۔صحافیوں کے علاوہ