خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 355
خطبات مسرور جلد 17 355 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 تنبیہ کافی ہے اور فیصلہ سازوں تک یہ پیغام پہنچنا چاہیے کیونکہ انسانیت کی وسیع تر بہبود کے لیے اس کا گلوبل کیول پہ اور اک عام ہو نا بھی ضروری ہے۔پھر مسٹر کلاؤزے (Klause) اور مسز ہانڈے (Heide) یہ دوجر من میاں بیوی تھے ، یہ کہتے ہیں کہ یہاں آنے سے پہلے ہمارا تو بہت خوفزدہ سا حال تھا۔اور اگر چہ کئی سال سے جماعت کا تعارف تھا مگر جلسے میں آتے ہوئے ہمارے تحفظات ہوتے تھے جن کی بنیاد اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں میڈیا سے سنی ہوئی معلومات پر ہی تھی۔اس لیے یہاں آتے ہی ہم آج بھی بہت گھبرائے ہوئے تھے کہ پتا نہیں کیسا ہجوم ہو گا لیکن آنے کے بعد ہم دونوں میاں بیوی ایسے ریلیکس ہیں اور ماحول میں اتنی اپنائیت ہے کہ ہم گویا اپنے ہی ماحول میں گھوم رہے ہیں۔میری تقریر کے بعد ان کی بیوی کہتی ہیں کہ اس تعلق میں میں یہ کہنا چاہوں گی کہ میں نے جنگ کے فسادات بچشم خود دیکھ رکھے ہیں۔( دوسری جنگ عظیم کی یہ بات کر رہی تھیں ) اور امام جماعت احمدیہ نے جن تباہیوں اور جن ہولناک مناظر سے قبل از وقت خبر دار کیا ہے یا کر رہے ہیں اور جس درد اور سنجیدگی کی روح سے انسانیت کو متنبہ کر رہے ہیں اس کا اثر مجھ جیسوں پر جنہوں نے جنگ عظیم دیکھ رکھی ہے اور طرح سے ہو تا ہے۔اس لیے ہم اس خطاب کے لفظ لفظ سے متفق ہیں اور چاہتے ہیں کہ موجودہ نسل اس کا بر وقت ادراک اور احساس کر سکے۔ان خاتون کے خاوند کہتے ہیں کہ انہوں نے خطرات کی نشاندہی تو ضرور کی ہے مگر یہ بیان کرتے ہوئے نہ تو کسی کا نام لیا اور نہ ہی اس طرح کے لب ولہجہ سے دوران گفتگو کسی طرف خاص جھکاؤ کا تاثر مل رہا تھا اور نصیحت کا انداز پر درد تنبیہ کا تھانہ کہ کوئی ذاتی پسند نا پسند کا۔ذاتی جھکاؤ کا ادنی شائبہ بھی ان کی گفتگو سے نہیں ملا اور مذہبی سربراہ کا یہی مقام ہوتا ہے۔پھر یہ کہتے ہیں کہ اس گفتگو کے بعد میں قائل ہو کر جارہا ہوں کہ جماعت احمدیہ میں دنیا کے لیے ایک درد ہے۔پھر مسٹر نوبرٹ واگنر (Nobert Wagner) امیگریشن لائر، یہ کہتے ہیں کہ اگرچہ میں جلسے میں شرکت پہلی بار نہیں کر رہا اور احمدیوں کے کیسز کے وکیل کے طور پر مجھے اکثر باتوں کا علم ہوتارہتا ہے۔یہ احمدیوں کے اسائلم کیس کرتے ہیں ، لیکن امام جماعت احمدیہ کا آج کا خطاب میرے لیے بالکل نئے پہلو اور نئے نکات کا حامل تھا۔گو کہ میں اپنے تاثرات کا اظہار کر رہا ہوں مگر یہ اظہار ایک طرح کا فوری رد عمل ہے جو میں کہہ رہا ہوں جبکہ ابھی اس تقریر میں میرے لیے پیشہ وارانہ ضرورت کے بہت سے اہم نکات ہیں جن کو میں گھر جا کر دوبارہ زیر غور لاؤں گا۔مہاجرین اور تارکین وطن کے مسئلے پر آج جو نکتہ نظر امام جماعت احمدیہ نے بیان کیا ہے اس سے میز بان ملکوں اور مہاجرین کے باہمی معاملات میں ایک توازن اور وقار پیدا ہو گا اور خاص طور پر جس طرح انہوں نے اعداد و شمار کی مدد سے بڑھاپے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے جرمنی کی افرادی قوت کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے اس سے پناہ گزینوں کی عزت نفس کو بھی سہارا ملے گا اور میزبان اداروں میں بھی ان مہاجرین کی عزت اور وقار بڑھیں گے مگر میں دوبارہ کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی میرے لیے اور امیگریشن لاء کی پریکٹس کرنے والے رفقائے کار کے لیے اس میں بہت سا مواد ہے جو ہمارے کام آسکتا ہے تو اس لحاظ سے بھی، دنیاوی لحاظ سے بھی لوگوں کی مدد ہو جاتی ہے۔پھر سوئٹزر لینڈ سے ایک خاتون لیلیٰ صاحبہ ہیں۔کہتی ہیں میں ایک تنظیم کے لیے کام کرتی ہوں اور ہم