خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 354
خطبات مسرور جلد 17 354 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 اپنے اخلاق اور رویے کی وجہ سے غیروں کے لیے خاموش تبلیغ کا ذریعہ بن رہا ہو تا ہے۔جلسے کے دنوں میں وہاں ہفتے والے دن دو پہر کو غیر احمدی اور غیر مسلموں کے لیے ایک الگ پروگرام بھی ہوتا ہے جس میں میری تقریر بھی ہوتی ہے تو سب سے پہلے میں اس میں شامل ہونے والوں کے تاثرات بیان کرتا ہوں۔اس پروگرام میں باقی وقت تبلیغی نشست، تبلیغی پروگرام ہوتا ہے جو وہاں کی مقامی انتظامیہ مہمانوں کے ساتھ کرتی ہے۔اس سال تبلیغی نشست میں ان کے کل گیارہ سو اناسی، seventy nine، ایک ہزار ایک سو اناسی (1179) مہمان شامل ہوئے۔اس میں جرمن مہمانوں کی تعداد 502 تھی اور دیگر یوروپین اقوام سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی تعداد 341 تھی۔اس کے علاوہ 157 عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے۔104 ایشین اور 175 فریقین مہمان بھی شامل ہوئے۔اس طرح وہاں کل ستاسٹھ (67) قومیتوں کے مہمانوں کی نمائندگی تھی۔ان مہمانوں میں ایک مسٹر Hans Oliver ہیں جو فرینکفرٹ کی ایک لاء فرم کے سینئر پارٹنر ہیں اور اس لحاظ سے وکیل ہیں۔انہوں نے تبلیغی نشست میں شامل ہو کے اور میری تقریر سننے کے بعد اپنے یہ تاثرات بیان کیے کہ امام جماعت احمدیہ کی تقریر میرے لیے بہت پر جوش اور ہیجان انگیز تاثیر رکھتی تھی۔پھر لکھتے ہیں کہ بظاہر پر سکون اور روز مرہ کے معمول کے مطابق چلتے ہوئے حالات میں آنے والے خطرات اور جنگ کو بھانپ لینا یہ بڑی اہم بات ہے اور امام جماعت احمدیہ نے نہ صرف مستقبل میں معلق خطرات کو حقیقی طور پر محسوس کیا ہے بلکہ ساتھ ساتھ دنیا کو خبر دار بھی کر رہے ہیں۔اسی طرح انہوں نے امیگریشن کو جس طرح حکومتوں کے سماجی اور اقتصادی مفادات کے ساتھ جوڑ کر دکھایا ہے وہ تجزیہ بھی بر حقیقت تھا۔پھر کہتے ہیں کہ ایک قانون دان کے طور پر میں اس پہلو کو اپنے ساتھیوں سے بیان کرنا اور دوطرفہ ضرورت کے ادراک کو عام کرنا چاہوں گا کیونکہ عام طور پر یہاں لوگ صرف پناہ گزینوں کی آمد کا منفی ذکر ہی کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ جڑے ہوئے ملکوں اور قوموں کے مقامی مفادات کو نظر انداز کر جاتے ہیں جو کہ بڑا اہم پہلو ہے۔پھر ویرینا لڈوگ صاحبہ Vereena Ludwig جو لفتھانسا (Lufthansa) میں ہیں۔ایئر لائن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ایکسپرٹ ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ میں خطاب کو سنتے وقت مسلسل سوچ رہی تھی کہ گفتگو دیگر رہنما بھی کرتے ہیں اور دنیا کو پیش آمدہ خطرات سے بچنے کی تلقین بھی کرتے ہیں۔پھر کہتی ہیں کہ امن عالم کے قیام پر بات کر نا تو لیڈروں کے لیے ایک ہاٹ کیک ہے مگر امام جماعت احمدیہ کی گفتگو میں جو طاقت تھی وہ میں نے کہیں اور نہیں دیکھی اور دوسری بات یہ ہے کہ بڑی تفصیلی تحقیق بھی تھی جس سے گہر اور د بھی ظاہر ہوتا ہے۔اگر یہ درد نہ ہو تو کوئی اتنا تفصیلی تجزیہ پیش نہیں کرتا۔پھر کہتی ہیں کہ مذہبی نقطہ نظر سے ہی نہیں بلکہ سماجی اور اقتصادی حوالوں سے دنیا کی لیڈرشپ پر واضح کیا ہے کہ امن عالم خوفِ خدا سے منسلک ہے۔اگر ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اقدامات نہ کیے گئے تو ایٹمی جنگ کی ہولناک تباہی کے ذمہ دار ہم ہوں گے۔پھر کہتی ہیں کہ میرے نزدیک اس قدر وضاحت کے ساتھ پیغام دے دیا گیا ہے کہ اگر تعصبات حائل نہ ہوں تو انسان کے رونگٹے کھڑے کرنے کے لیے یہ