خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 350 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 350

خطبات مسرور جلد 17 350 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 جولائی 2019 اور عضوں سے الگ ہو جاؤ۔انسان کے نفس امارہ میں کئی قسم کی پلیدیاں ہوتی ہیں مگر سب سے زیادہ تکبر کی پلیدی ہے۔اگر تکبر نہ ہو تا تو کوئی شخص کا فرنہ رہتا۔سو تم دل کے مسکین بن جاؤ۔عام طور پر بنی نوع کی ہمدردی کرو جبکہ انہیں بہشت دلانے کے لیے وعظ کرتے ہو۔سو یہ وعظ تمہارا کب صحیح ہو سکتا ہے اگر تم اس چند روزہ دنیا میں ان کی بدخواہی کرو۔خدا تعالیٰ کے فرائض کو دلی خوف سے بجا لاؤ کہ تم ان سے پوچھے جاؤ گے۔نمازوں میں بہت دعا کرو کہ تا خدا تمہیں اپنی طرف کھینچے اور تمہارے دلوں کو صاف کرے۔کیونکہ انسان کمزور ہے ہر ایک بدی جو دور ہوتی ہے وہ خدا تعالیٰ کی قوت سے دور ہوتی ہے اور جب تک انسان خدا سے قوت نہ پاوے کسی بدی کے دور کرنے پر قادر نہیں ہو سکتا۔اسلام صرف یہ نہیں ہے کہ رسم کے طور پر اپنے تئیں کلمہ گو کہلاؤ بلکہ اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ تمہاری روحیں خدا تعالیٰ کے آستانہ پر گر جائیں۔اور خدا اور اس کے احکام ہر ایک پہلو کے رو سے تمہاری دنیا پر تمہیں مقدم ہو جائیں۔" (تذکرة الشہادتین ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 63) پس یہ وہ معیار ہے جس پر ہم میں سے ہر ایک کو پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہیے، عہدیداروں کو بھی، کارکنوں کو بھی اور افرادِ جماعت کو بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں، جو آپ کی بیعت میں شامل ہوئے، سعادت مند کہا ہے۔ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل کا مورد بنتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔آپ جو میرے سامنے بیٹھے ہیں ان میں اللہ تعالیٰ کی نظر میں سعادت تھی جو یہ فضل فرمایا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی توفیق دی۔یہ سعادت مندی کا ثبوت دیتے ہوئے آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا۔یہ پہلا قدم ہے یہ انتہا نہیں ہے۔اس کی انتہا کے حصول کے لیے اس تعلیم پر عمل کرناضروری ہے جو آپ کو دی گئی ہے۔دنیا کے کاروباروں کو اور کاموں کو بھی اس سوچ کے ساتھ ہمیں کرنا ہو گا جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کو کبھی نہ بھولو۔اللہ تعالیٰ دنیاوی کاروباروں سے منع نہیں کر تابلکہ یہ ضروری ہے۔بلکہ اللہ تعالیٰ اس بات سے روکتا ہے کہ انسان راہب بن جائے، دنیا سے کٹ جائے، ایسی زندگی گزارے جو دنیا سے کٹی ہوئی زندگی ہو۔دنیا میں رہنے کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس بات سے روکا ہے کہ دنیا کو انسان دین پر مقدم کر لے۔دین ہر حالت میں مقدم رہنا چاہیے۔ہر احمدی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر احمدی کے چہرے کے پیچھے احمدیت کا چہرہ ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا چہرہ ہے، اسلام کا چہرہ ہے۔پس ہر احمدی کی ذمہ داری ہے کہ ان چہروں کی حفاظت کرے اور جن کو اللہ تعالیٰ نے خدمت دین کی توفیق عطا فرمائی ہے اور موقع دیا ہے ان کی زیادہ بڑی ذمہ داری ہے کہ اس ذمہ داری کو نبھائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ ہماری بیعت کا دعوی کر کے پھر ہمیں بدنام نہ کریں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 10 صفحہ 137) پس اس ارشاد کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ صرف عہدیداروں کے