خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 351
خطبات مسرور جلد 17 351 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جولائی 2019 لیے ہے اور باقی اس سے بری الذمہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہر شخص جو آپ کی بیعت میں شامل ہے اسے یہ فرمایا ہے اس لیے ہمیں اپنے قول و فعل میں کبھی تضاد نہیں رکھنا چاہیے ورنہ ہماری بیعت کے دعوے، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا، کھوکھلے دعوے ہیں اور جلسہ میں شمولیت صرف دنیا داری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک دعا اس وقت میں پیش کرتا ہوں جس سے آپ کے درد کا اظہار ہوتا ہے جو آپ کے دل میں اپنے ماننے والوں کے لیے ہے۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: میں " دعا کرتا ہوں اور جب تک مجھ میں دم زندگی ہے کیے جاؤں گا اور دعا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ میری اس جماعت کے دلوں کو پاک کرے اور اپنی رحمت کا ہاتھ لمبا کر کے ان کے دل اپنی طرف پھیر دے اور تمام شرارتیں اور کینے ان کے دلوں سے اٹھا دے اور باہمی سچی محبت عطا کر دے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ دعا کسی وقت قبول ہو گی اور خدا میری دعاؤں کو ضائع نہیں کرے گا۔" اللہ تعالیٰ سے ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے کہ یہ دعا ہمارے حق میں پوری ہو۔ہماری نسلوں کے حق میں پوری ہو اور قیامت تک ہماری نسلیں بھی اس دعا سے فیض اٹھاتی چلی جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا کی قبولیت کے لیے ہمیں عملی کوشش بھی کرنی ہو گی۔اپنی حالتوں کو بھی کوشش کر کے بدلنا ہو گا اور دردِ دل سے دعا بھی کرنی ہو گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔اس دعا کے اگلے حصے میں آپ نے یہ بھی دعا کی ہے جس کے ہمارے حق میں قبول نہ ہونے کے لیے ہمیں دعا کرنی چاہیے جس میں آپ نے فرمایا کہ "ہاں میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ اگر کوئی شخص میری جماعت میں خدا تعالیٰ کے علم اور ارادہ میں بدبخت ازلی ہے جس کے لیے یہ مقدر ہی نہیں کہ سچی پاکیزگی اور خداتر سی اس کو حاصل ہو تو اس کو اے قادر خدا ! میری طرف سے بھی منحرف کر دے جیسا کہ وہ تیری طرف سے منحرف ہے اور اس کی جگہ کوئی اور لا جس کا دل نرم اور جس کی جان میں تیری طلب ہو۔" (شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 398) اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی حالت سے بچائے جس میں ہم خدا تعالیٰ اور اس کے فرستادے سے منحرف ہونے والے ہوں۔ہمارے ایمانوں کو ہمیشہ سلامت رکھے بلکہ اس میں اضافہ کرتا چلا جائے اور ہم ان تمام دعاؤں کے حاصل کرنے والے بنیں جو آپ نے اپنے ماننے والوں کے لیے اور ان کے حق میں کی ہیں۔جلسہ کے بابرکت اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے بھی ان دنوں میں دعائیں کرتے رہیں اور محتاط بھی رہیں۔دائیں بائیں نظر بھی رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہر شریر کی شرارت، ہر حاسد کے حسد سے ہمیں بچاتا رہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 / جولائی 2019 ء جلد 26 شمارہ 39 صفحہ 05تا08)