خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 342
خطبات مسرور جلد 17 342 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 ان کو توفیق دی کہ رمضان کے روزے رکھتے رہیں۔تبلیغ کا بے حد شوق تھا۔ہر ملنے والے کو کسی نہ کسی رنگ میں جماعت کا پیغام پہنچاتے تھے۔انتہائی ملنسار، بہت نیک اور مخلص انسان تھے۔خلافت سے عقیدت کا تعلق تھا۔خطبات جمعہ با قاعدگی سے سنتے۔بچوں کو بھی اس کی تاکید کرتے۔مرکزی مہمانوں کی خدمت اور مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے اور ان کو تھر پارکر میں پیاسوں کے لیے پانی کا کنواں لگوانے کی بھی توفیق ملی۔وصیت کا حساب اپنی زندگی میں مکمل کیا ہوا تھا۔چند سال پہلے اپنا مکان بھی جماعت کو پیش کرنے کی ان کو توفیق ملی اور خود مسجد میں ایک چھوٹے سے کمرے میں رہنے لگے۔اور یہ مکان جو ہے مربی ہاؤس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔آپ غلام مر تضی صاحب مربی سلسلہ برونڈی کے والد تھے جو اس وقت میدان عمل میں مصروف ہیں اور والد کے جنازے میں شریک نہیں ہو سکے اور اس سے پہلے اپنی والدہ کی وفات پر بھی نہیں جاسکے تھے۔بڑے صبر اور حوصلے سے غلام مر تضی صاحب نے ان دونوں صدموں کو برداشت کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا صبر اور حوصلہ بڑھائے اور وفا کے ساتھ اپناوقف نبھانے کی توفیق بھی عطا فرما تار ہے۔آپ کے ایک پوتے قاسم مصطفیٰ صاحب اور ایک نواسے محمد سفیر الدین صاحب بھی مربی ہیں۔اسی طرح ایک پوتے بلال احمد واقف تو ہیں اور اس سال ڈاکٹر بن کر میدان عمل میں جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے۔غلام مرتضیٰ صاحب مربی جو پردیس میں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے میں مصروف ہیں اور اس وجہ سے جیسا کہ میں نے کہا جنازے میں شامل نہیں ہو سکے انہیں صبر اور حوصلے سے صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔جمعے کے بعد ان شاء اللہ دونوں کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 جولائی 2019ء جلد 26 شمارہ 7 3 صفحہ 5 تا10)