خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 343 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 343

خطبات مسرور جلد 17 343 27 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 جولائی 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 05/ جولائی 2019ء بمطابق 05/ وفا1398 ہجری شمسی بمقام DM-Arena، کالسروئے، (جلسہ گاہ) جرمنی تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: خطبہ کے آغاز میں حضور انور نے منتظمین جلسہ سے استفسار فرمایا: آخر تک ٹھیک آواز آرہی ہے ؟ آپ کا انتظام ہے ، چیک کیا ہے ؟ بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعاموں میں سے جو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر ملے ایک یہ بھی ہے اور یہ بہت بڑا فضل اور انعام ہے جو ہمیں جلسه سالانہ کی صورت میں مل رہا ہے تاکہ ہم اپنی روحانی اور اخلاقی اور علمی بہتری کے لیے کوشش کر سکیں۔اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور تقوی میں بڑھنے کے سامان کر سکیں۔ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کے لیے اپنے دلوں کو صاف کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلسے کے قیام کے مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کر سکیں۔آپس میں رنجشوں اور دوریوں کو صلح اور قرب میں بدلنے کی کوشش کریں۔اپنے آپ کو لغویات سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ تمام باتیں جلسہ کے انعقاد کے مقصد میں بیان فرمائی ہیں۔احمدیوں کی ایک بہت بڑی تعداد سارا سال جلسہ سالانہ کا انتظار کرتی ہے اور کیلنڈر کا اگلا سال شروع ہوتے ہی اس انتظار میں اور جلسہ کے انعقاد کے شوق میں مزید تیزی آجاتی ہے۔یہاں کے رہنے والوں کو بھی انتظار ہوتا ہے جو یہاں ایک عرصے سے رہ رہے ہیں اور خاص طور پر ان کو تو بہت انتظار ہوتا ہے جو پاکستان سے نئے نئے یہاں آتے ہیں اور اپنے حالات کی وجہ سے یہاں اسائلم بھی لیتے ہیں۔کیونکہ وہ قانونی پابندیوں کی وجہ سے وہاں تو جلسے منعقد نہیں کر سکتے اور ایک عرصے سے ان کو یہ پتا ہی نہیں کہ جلسہ سالانہ کیا چیز ہے اور اب اس کی تعداد بھی سینکڑوں سے ہزاروں میں ہو گئی ہے اور بڑھتی جارہی ہے۔اسی طرح باہر کے ممالک سے صرف جلسے میں شامل ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اور کافی تعداد میں اب لوگ جرمنی میں بھی آرہے ہیں۔اس سال تو افریقہ کے بھی بعض ممالک کے کچھ لوگ جلسے پر آئے ہیں جن میں مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔جلسے میں شامل ہونے کا شوق اور جلسے کا انتظار اس لیے ہوتا ہے اور ہونا چاہیے کہ جلسے کے انعقاد کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور جو یہ سوچ نہیں رکھتا اور اس نیت سے جلسے میں شامل نہیں ہوتا اس کا جلسے کا انتظار بھی فضول اور لغو ہے اور جلسے میں شامل ہونا بھی فضول اور لغو بات ہے۔پس ہر شخص کو جو جلسے میں شامل ہو رہا ہے ، مرد ہے یا عورت