خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 341
خطبات مسرور جلد 17 341 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 وفات ہو چکی ہے اور اب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع خلافت کے مقام پر متمکن ہیں۔بہر حال پھر 1982ء میں ان کی ملاقات ہوئی۔جامعہ احمدیہ میں داخلہ لیا۔جامعہ سے تعلیم مکمل کر کے واپس آئیوری کوسٹ روانہ ہوئے اور پھر وہاں سے جماعت کے ذریعہ مختلف ممالک میں ان کی پوسٹنگ ہوتی رہی۔87 ء سے 91ء تک آئیوری کوسٹ میں۔91ء سے 92ء تک نائیجر میں۔92ء سے 94 ء تک بین میں۔94ء سے 96ء تک ٹو گو میں اور 96ء سے وفات تک پھر آئیوری کوسٹ میں رہے۔باسط صاحب مبلغ آئیوری کوسٹ لکھتے ہیں کہ صدیق آدم صاحب خلافت کے سچے عاشق اور سلسلہ کے مخلص خادم تھے۔کہتے ہیں لمبا عرصہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے دیکھا کہ دعا گو، تہجد گزار، صاحب رؤیا تھے۔خوابوں کی تعبیر کا بھی بڑا ملکہ تھا اور اکثر اپنے جاننے والوں کو ان کی خوابوں کے مطالب بیان کیا کرتے تھے۔باقاعدہ اپنی ماہانہ رپورٹ یہاں مرکز میں بھی بھجواتے اور مجھے بھی خط لکھتے تھے ، دعائیہ خطوط بھی لکھتے تھے اور اردو زبان میں خطوط لکھا کرتے تھے یہ ان کی عادت تھی۔بڑے نیک اور وقت کی پابندی کا احساس کرنے والے تھے۔ذمہ داری کا احساس تھا۔ہمیشہ وقت کی پابندی کرتے اور جو کام بھی سپرد کیا جا تا وقت کے اندر ختم کرنے کی کوشش کرتے۔لمبے سفروں کے دوروں سے کبھی نہیں گھبراتے تھے۔تبلیغ بڑے دلنشین انداز میں کرتے تھے۔فتنہ دجال اور اس کے ظہور اور علامات اور موجودہ دور کی خرابیوں کا ذکر کر کے امام مہدی کے ظہور کا تذکرہ کرتے۔سننے والے آپ کے اند از بیان کی داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے تھے اور اکثر اوقات انہوں نے لکھا ہے کہ تبلیغ میں کامیابی ہوتی تھی۔نارتھ ریجن میں ان کے تبلیغی دوروں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ہزاروں پھل عطا فرمائے۔اپنے پاکستان کے سفر کا اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا یہ بڑا ذ کر کیا کرتے تھے ، اور احمدیت کی صداقت کے طور پر یہ نشان پیش کیا کرتے تھے کہ کس طرح دور دراز ملکوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سلطان نصیر عطا فرمائے ہیں جو اس راہ میں قربانی پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں نواز تا اور اپنے پیارے مہدی کی تائید اور نصرت فرماتا ہے۔مرحوم کا انداز بیان جولا زبان جو وہاں بولی جاتی ہے ان بولنے والوں کے لیے خاص کشش کا باعث تھا۔ریڈیو کے ذریعہ لائیو پروگرام بھی پیش کرتے تھے اور بڑے اعلیٰ قسم کے ان کے پروگرام ہوتے تھے، بڑے پسند کیے جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی اولاد کو بھی صبر اور حوصلہ بھی عطا فرمائے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسر اجنازہ جو ہے وہ میاں غلام مصطفی صاحب، میرک ضلع اوکاڑہ کا ہے جو 24 / جون کو 183 سال کی عمر میں وفات پاگئے إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔مرحوم پیدائشی احمدی تھے اور عبادت کا خاص شوق تھا۔باجماعت نمازیں ادا کرنے والے، تہجد گزار تھے۔اپنی مسجد میں فجر کی اذان خود دیا کرتے تھے۔ساری فیملی کو نماز فجر پہ اٹھاتے اور آخری وقت تک اللہ تعالیٰ نے