خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 340
خطبات مسرور جلد 17 340 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں لیکن بہر حال صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھا۔چاڈ سے آگے سفر جاری رکھنا تقریباً نا ممکن تھا لیکن خدا تعالیٰ نے ایک خواب کے ذریعہ ان کی رہنمائی فرمائی کہ فوج میں شامل ہو جائیں۔چنانچہ انہوں نے لیبیا کی فوج میں شامل ہونے کی کوشش کی اور اس موقع پر خدا تعالیٰ نے غیبی امداد کی اور ناممکن کو ممکن بنایا۔ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لیبیا کی گورنمنٹ نے ان سب کو ملک بدر کر دیا لیکن مسبب الاسباب خدا نے ایسے حالات پیدا کر دیے کہ نہ صرف یہ کہ ملک بدر ہونے کا حکم نامہ کینسل ہو گیا بلکہ لیبیا کی فوج میں بطور رضا کار شامل ہو کر لبنان میں تقریباً آٹھ ماہ سرحد کی حفاظت کی ذمہ داری بھی انجام دی۔جب جنگ ختم ہوئی تو انہوں نے اپنے انچارج سے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔تو اس نے کہا کہ کچھ عرصہ مزید ہمارے پاس ٹھہر لو اس کے بعد انٹر نیشنل پاسپورٹ بنوا کر آپ کو امریکہ بھجوادوں گا۔آپ پاکستان جانے کے بجائے امریکہ چلے جائیں تو ان لوگوں نے شکریہ کے ساتھ یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی اور عرض کیا کہ ہم تعلیم کی غرض سے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کر دیا لیکن خدا تعالیٰ نے ان کے انچارج کے ذریعہ کراچی تک کے ایئر ٹکٹ مہیا کر دیے جو ان کا فوج کا انچارج تھا اور یوں 27 / نومبر 1982ء کو یہ پاکستان جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچے۔نصرت الہی کا نظارہ پھر سے دیکھنے کو ملا۔انچارج نے ان کا تعارف ایک پولیس اہلکار سے کرایا کہ یہ اسلامی تعلیم کے لیے پاکستان جارہے ہیں۔ان کی ہر ممکن مدد کی درخواست ہے۔چنانچہ اس پولیس اہلکار نے ان کی بے حد مدد کی۔رات جہاز دمشق سے روانہ ہو کر صبح کراچی ایئر پورٹ پر پہنچ گیا۔اب یہ کراچی تو پہنچ گئے لیکن ویزے کی پریشانی تھی۔دعاؤں کے بعد پھر ایئر پورٹ پولیس کے سامنے پاسپورٹ رکھ دیے۔سوال و جواب ہوئے۔تعلیم کے لیے پاکستان آنا اپنا مقصد بیان کیا تو پولیس اہلکار نے مہر لگا کر پاسپورٹ پر دستخط کر دیے۔پھر پوچھا کہ کہاں جانا ہے انہوں نے کہا کہ ربوہ جانا ہے تو اس نے کہا تو کیا تم قادیانی ہو ؟ پہلے اس کے کہ مزید کوئی منفی خیالات اس کا ارادہ بدل دیتے اور وہ مہر کو کینسل کر دیتا اس کے ایک ساتھی نے کہا کہ قادیانی ہیں تو کیا ہوا تعلیم کے لیے آئے ہیں جانے دو۔بہر حال کہتے ہیں کہ ربوہ پہنچنے کا اور خلیفة المسیح سے ملنے کا اتنا ان کو شوق تھا، بڑے جذبات سے مغلوب تھے کہ ان کو یہ خیال ہی نہیں گیا کہ یہاں کراچی میں پتا کر لیں کہ جماعت ہے تو کہاں ہے اور کوئی ممبر ہے تو اس سے مل لیں تاکہ آسانیاں پید اہو جائیں۔بجائے جماعت سے رابطہ کرنے کے سیدھے ریلوے سٹیشن پہنچے اور وہاں سے ربوہ کے لیے ریل کا ٹکٹ طلب کیا۔وہاں بھی ریلوے میں ٹکٹ دینے والا کوئی لالچی شخص اور متعصب تھا۔اس نے کہا احمدیوں کو ہم ٹکٹ نہیں دیتے اور دو گھنٹے کی بڑی بحث کے بعد آخر دو گنا کرایہ لے کر ٹکٹ دینے پر راضی ہو گیا لیکن ٹکٹ بھی پھر ایسی گاڑی کا دیا جو سست ترین گاڑی تھی اور چوبیس گھنٹے ان کو لگے کراچی سے ربوہ پہنچتے ہوئے۔بہر حال خلیفۃ المسیح الثالث کی زیارت کا ان کو شوق تھا تو بڑے کٹھن سفر کے بعد ربوہ پہنچے۔ربوہ پہنچ کر دار الضیافت میں گئے۔بہر حال ان کو نہیں پتا تھا کہ کیا ہو چکا ہے لوگوں کی زبان پر بار بار خلیفة المسیح الرابع کے الفاظ سن کر ان کو تشویش ہوئی اور پھر رابطہ کرنے پر علم ہوا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کی تو