خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 339
خطبات مسرور جلد 17 339 ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی سر الخلافۃ میں اس واقعہ کا ذکر کیا ہوا ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 (ماخوذ از سر الخلافة روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 394 حاشیہ) بہر حال اللہ تعالیٰ حضرت زید بن حارثہ اور پھر ان کے بیٹے حضرت اسامہ بن زید پر، جو ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے اور محبوب تھے۔ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد میں دو جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔پہلا جنازہ ہے مکرم صدیق آدم دُمبیا (Dumbia) صاحب کا جو آئیوری کوسٹ کے مبلغ تھے، ایک عرصے سے بیمار چلے آرہے تھے۔گذشتہ سال پراسٹیٹ (prostate) کا آپریشن بھی ہوا۔اسی طرح گردوں کا بھی مسئلہ تھا، ڈائلیسز (dialysis) بھی ہوتے رہتے تھے۔کافی عرصے سے علاج کے سلسلے میں آبی جان (Abidjan) ٹھہرے ہوئے تھے۔گذشتہ دنوں اچانک زیادہ طبیعت خراب ہونے پر ملٹری ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں 14 جون کو آپ کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔صدیق آدم صاحب 1950ء میں آئیوری کوسٹ کے ایک گاؤں لو سنگے میں پیدا ہوئے تھے۔1977ء کے قریب احمدیت میں شمولیت اختیار کی۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ سات بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔پھر 1981ء میں زندگی وقف کرنے کے بعد علم حاصل کرنے کے لیے آپ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پاکستان کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا۔تقریباً ایک سال تک سفری صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد 1982ء میں ربوہ پہنچے اور جامعہ احمدیہ میں تعلیم کا آغاز کیا۔جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 86-1985ء میں آپ کی آئیوری کوسٹ واپسی ہوئی اور پھر وفات تک مسلسل تیس سال سے زائد عرصہ مغربی افریقہ کے مختلف ممالک میں بطور مبلغ خدمت کی توفیق پائی۔ان کی پاکستان کے سفر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہتے ہیں کہ 1977ء میں جب خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے گھانا کا دورہ کیا تو حضرت خلیفہ المیہ کی زیارت نے ان کی روح میں ایک ایسی تبدیلی پید اکی کہ بالکل کایا پلٹ دی۔آئیوری کوسٹ پہنچ کر پاسپورٹ بنوایا اور پھر کہتے ہیں خلیفہ المسیح کی زیارت کے لیے اپنے ایک دوست کے ساتھ پاکستان کے سفر کے لیے کوشش کرنی شروع کر دی۔اسی دوران مالی کے ایک نوجوان عمر معاذ صاحب جو وہاں آجکل ہمارے مبلغ ہیں ، مسجد آبی جان میں آئے اور اپنی ایک رؤیا کی بنا پر احمدیت قبول کی اور پھر کچھ دنوں بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شہر کو دیکھنے اور خلیفۃ المسیح کی ملاقات کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔بہر حال اس طرح ان تینوں نے پاکستان کے سفر کا فیصلہ کیا۔چنانچہ 20 / اگست 1981ء کو انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔آئیوری کوسٹ سے روانہ ہو کر سفر کی پہلی منزل پر گھانا پہنچے۔وہاں وہاب آدم صاحب امیر مشنری انچارج سے ملاقات کی۔دعاؤں کے بعد یہ ٹوگو سے بین کو عبور کرتے ہوئے نائیجیریا کے شہر لیگوس (Lagos) پہنچے۔وہاں مشن میں قیام کے بعد کیمرون کے لیے روانہ ہوئے۔مشنری انچارج نائیجیر یانے بھی اپنی دعاؤں کے ساتھ ان کو رخصت کیا، کچھ مالی مدد بھی کی۔پھر کیمرون سے ہوتے ہوئے چاڈ میں داخل ہوئے۔چاڈ میں وہاں ان کو قید و بند کی