خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 338 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 338

خطبات مسرور جلد 17 338 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 یقین تھا اس لیے آپ نے فرمایا کہ تمہیں کامیابیاں ملیں گی۔بہر حال یکم ربیع الآخر گیارہ ہجری کو حضرت اسامہ روانہ ہوئے۔حضرت اسامہ اپنے لشکر کے ہمراہ مدینہ سے روانہ ہو کر منزلوں پر منزلیں طے کرتے ہوئے حسب وصیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شام کے علاقہ انٹی پہنچے اور صبح ہوتے ہی آپ نے بستی کے چاروں اطراف سے ان پر حملہ کیا۔اس لڑائی میں جو شعار تھا، نعرہ تھا یا مَنْصُورُ آمِث یعنی اے مدد یافتہ ! مار ڈال۔اس لڑائی میں جس نے بھی مسلمان مجاہدوں کے ساتھ مقابلہ کیا وہ قتل ہوا اور بہت سے قیدی بھی بنائے گئے۔اسی طرح بہت سا مال غنیمت بھی حاصل ہو ا جس میں سے انہوں نے خمس رکھ کر باقی لشکر میں تقسیم کر دیا، پانچواں حصہ رکھ کے باقی تقسیم کر دیا اور سوار کا حصہ پیدل والے سے دو گنا تھا۔اس معرکے سے فارغ ہو کر لشکر نے ایک دن اسی جگہ قیام کیا اور اگلے روز مدینہ کے لیے واپسی کا سفر اختیار کیا۔حضرت اسامہ نے مدینہ کی طرف ایک خوشخبری دینے والا روانہ کیا۔اس معرکے میں مسلمانوں کا کوئی آدمی بھی شہید نہیں ہوا۔جب یہ کامیاب اور فاتح لشکر مدینہ پہنچا تو حضرت ابو بکر نے مہاجرین و انصار کے ساتھ مدینہ سے باہر نکل کر ان کا بھر پور خیر مقدم کیا۔حضرت بُرید کا جھنڈ الہراتے ہوئے لشکر کے آگے آگے چل رہے تھے۔مدینہ میں داخل ہو کر لشکر مسجد نبوی تک گیا۔حضرت اسامہ نے مسجد میں دو نفل ادا کیے اور اپنے گھر چلے گئے۔متفرق روایات کے مطابق یہ لشکر چالیس سے لے کر ستر روز تک باہر رہنے کے بعد مدینہ واپس پہنچا تھا۔جیش اسامہ کا بھیجوایا جانا مسلمانوں کے لیے بہت نفع کا موجب بنا کیونکہ اہل عرب یہ کہنے لگے کہ اگر مسلمانوں میں طاقت اور قوت نہ ہوتی تو وہ ہر گز یہ لشکر روانہ نہ کرتے۔تو اس طرح جو کفار تھے وہ بہت ساری ایسی باتوں سے باز آگئے جو وہ مسلمانوں کے خلاف کرنا چاہتے تھے۔(ماخوذ از الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 145 تا 147 سریه اسامه بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (ماخوذ از السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 291 تا 294 باب سرايا و بعوثه سرية أسامة۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت (2002ء) (ماخوذ از الكامل فى التاريخ جلد 2 صفحه 199-200 سنة 11ھ ذکر انفاذ جیش اسامه بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2006ء) (معجم البلدان جلد 1 صفحه -579- 580 ”البلقاء‘جلد 2 صفحه 483 الداروم“ جلد 2 صفحه 149 الجرف مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی تائید سے حضرت اسامہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو حرف بہ حرف پورا کر دکھایا اور انتظام و انصرام کے لحاظ سے بھی اور معرکہ آرائی میں انتہائی کامیابی اور کامرانی کے لحاظ سے بھی اس مہم کو اعلی ثابت کر دیا۔آپ نے فرمایا تھا کہ یہ بہترین سردار ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خلیفہ وقت کی دعاؤں کی قبولیت اور برکت نے ثابت کر دیا کہ حضرت اسامہ بھی اپنے شہید والد حضرت زید کی طرح نہ صرف یہ کہ سرداری کے اہل تھے بلکہ ان خواص اور اوصاف میں ایک بلند مقام رکھتے تھے اور یہ خلیفہ وقت کا مضبوط عزم و ہمت اور بلند حوصلہ ہی تھا جس نے متعدد اندرونی اور بیرونی خطرات اور اعتراضات کے باوجود اس لشکر کو روانہ کیا اور پھر خدا نے کامیابی اور کامرانی سے نواز کر مسلمانوں کو پہلا سبق یہ سکھا دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اب تمام برکتیں صرف اطاعت خلافت میں ہی