خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 337
خطبات مسرور جلد 17 337 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 لوگوں نے پوچھا کہ کیا ہوا تو حضرت عمر نے بڑے غصہ سے کہا کہ میرے پاس سے فوراً چلے جاؤ۔محض تم لوگوں کی وجہ سے مجھے آج خلیفہ کر سول صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈانٹ کھانی پڑی ہے۔جب حضرت ابو بکرؓ کے حکم کے مطابق جیش اسامہ بجزف کے مقام پر اکٹھا ہو گیا تو حضرت ابو بکر خود وہاں تشریف لے گئے اور آپ نے وہاں جا کر لشکر کا جائزہ لیا اور اس کو ترتیب دی اور روانگی کے وقت کا منظر بھی بہت ہی حیرت انگیز تھا۔اس وقت حضرت اسامہ سوار تھے جبکہ حضرت ابو بکر خلیفة الرسول پیدل چل رہے تھے۔حضرت اسامہ نے عرض کیا کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ یا تو آپ سوار ہو جائیں یا پھر میں بھی نیچے اتر تا ہوں۔اس پر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا۔بخدا نہ ہی تم نیچے اُتر و گے اور نہ ہی میں سوار ہوں گا اور مجھے کیا ہے کہ میں اپنے دونوں پیر اللہ کی راہ میں ایک گھڑی کے لیے آلود نہ کروں کیونکہ غازی جب قدم اٹھاتا ہے تو اس کے لیے اس کے بدلہ میں سات سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کو سات سو درجے بلندی دی جاتی ہے اور اس کی سات سو برائیاں ختم کی جاتی ہیں۔حضرت ابو بکر کو مدینہ میں کئی کاموں کے لیے حضرت عمر کی ضرورت تھی۔حضرت ابو بکر نے انہیں از خود روکنے کی بجائے حضرت اسامہ سے اجازت چاہی کہ وہ اگر بہتر سمجھیں تو حضرت عمرؓ کو مدینہ میں حضرت ابو بکر کے پاس رہنے دیں۔حضرت اسامہ نے خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حضرت عمرؓ کو مدینہ میں رہنے کی اجازت دے دی۔اس واقعہ کے بعد حضرت عمرؓ جب بھی حضرت اسامہ سے ملتے تو آپ کو مخاطب ہو کر کہا کرتے تھے۔السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْأَمِيرُ۔کہ اے امیر تم پر سلامتی ہو۔حضرت اسامہ اس کے جواب میں غَفَرَ اللهُ لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِيْن کہتے تھے۔کہ اے امیر المومنین ! اللہ تعالیٰ آپ سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔بہر حال حضرت ابو بکر نے آخر میں لشکر کو ان الفاظ میں نصیحت فرمائی کہ تم خیانت کے مر تکب نہ ہونا، خیانت نہ کرنا۔تم بد عہدی نہ کرنا۔چوری نہ کرنا اور مثلہ نہ کرنا، جنگ میں مخالفین کے جو لوگ مر جائیں قتل ہو جائیں ان کی شکلیں نہ بگاڑنا۔چھوٹی عمر کے بچے اور بوڑھے اور عورت کو قتل نہ کرنا۔کھجور کے درخت کو نہ کاٹنا اور نہ ہی جلانا۔کسی بھیٹر ، گائے اور اونٹ کو کھانے کے سوا ذبح نہ کرنا۔پھر آپ نے فرمایا کہ تم ضرور ایسی قوم کے پاس سے گزرو گے جنہوں نے اپنے آپ کو گر جاؤں میں عبادت کے لیے وقف کر رکھا ہو گا تو انہیں چھوڑ دینا۔تمہیں ایسے لوگ بھی ملیں گے جو اپنے برتنوں میں انواع و اقسام کے کھانے لائیں گے۔تم اگر ان میں سے کھاؤ تو بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ اور تم ضرور ایسی قوم کے پاس پہنچو گے جنہوں نے درمیان سے اپنے سروں کو منڈوایا ہو گا لیکن چاروں طرف سے بالوں کو لٹوں کی مانند چھوڑا ہو گا پس تم ایسے لوگوں کو تلوار کا ہلکا سا زخم لگانا اور اللہ کے نام کے ساتھ اپنا دفاع کرنا۔اللہ تعالیٰ تمہیں طعن اور طاعون کی وبا سے محفوظ رکھے۔اور پھر حضرت ابو بکر نے حضرت اسامہ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تمہیں کرنے کا حکم دیا ہے وہ سب کچھ کرنا۔ان ساری باتوں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جہاں حضرت ابو بکر نے حضرت اسامہ کو اسلامی آداب جنگ کی تاکید فرمائی، کسی قسم کا کوئی ظلم نہیں ہونا چاہیے وہاں یہ بھی واضح ہو تا ہے کہ آپ کو اس لشکر کی فتح پر بھی