خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 336 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 336

خطبات مسرور جلد 17 336 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 کے دروازے پر گاڑ دیا۔جب حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی گئی تو حضرت ابو بکر نے حضرت بریدہ کو حکم دیا کہ جھنڈا لے کر اسامہ کے گھر جاؤ کہ وہ اپنے مقصد کے لیے روانہ ہو۔یہ لشکر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کیا تھا اب اس کو لے کر جاؤ۔حضرت برید کا جھنڈے کو لے کر لشکر کی پہلی جگہ پر لے گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد تمام عرب میں خواہ کوئی عام آدمی تھا یا خاص تقریباً ہر قبیلے میں فتنہ ارتداد پھیل چکا تھا اور ان میں نفاق ظاہر ہو گیا تھا۔اس وقت یہود و نصاری نے اپنی آنکھیں پھیلائیں اور بڑے خوش تھے کہ اب دیکھیں کیا ہوتا ہے اور بدلے لینے کی تیاریاں بھی کر رہے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اور مسلمانوں کی کمی تعداد کے باعث ان مسلمانوں کی حالت ایک طوفانی رات میں بکرے کی مانند تھی، بہت مشکل حالت میں تھے۔بڑے بڑے صحابہ نے حضرت ابو بکر سے عرض کیا کہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر في الحال لشکر اسامہ کی روانگی متاخر کر دیں، ذرا لیٹ کر دیں، کچھ عرصہ کے بعد چلے جائیں تو حضرت ابو بکر نہ مانے اور فرمایا کہ اگر درندے مجھے گھسیٹتے پھریں تو بھی میں اس لشکر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے مطابق بھجوا کر رہوں گا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جاری فرمودہ فیصلہ نافذ کر کے رہوں گا۔ہاں اگر بستیوں میں میرے سوا کوئی بھی نہ رہے تو بھی میں اس فیصلے کو نافذ کروں گا۔بہر حال آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو کماحقہ قائم رکھا اور نافذ فرمایا اور جو صحابہ حضرت اسامہ کے لشکر میں شامل تھے انہیں واپس حجرف جاکر لشکر میں شامل ہونے کا ارشاد فرمایا۔حضرت ابو بکر نے فرمایا کہ ہر وہ شخص جو پہلے اسامہ کے لشکر میں شامل تھا اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں شامل ہونے کا ارشاد فرمایا تھا وہ ہر گز پیچھے نہ رہے اور نہ ہی میں اسے پیچھے رہنے کی اجازت دوں گا۔اسے خواہ پیدل بھی جانا پڑے وہ ضرور ساتھ جائے گا۔بہر حال لشکر ایک بار پھر تیار ہو گیا۔بعض صحابہ نے حالات کی نزاکت کے باعث پھر مشورہ دیا کہ فی الحال اس لشکر کو روک لیا جائے۔ایک روایت کے مطابق حضرت اسامہ نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ آپ حضرت ابو بکر کے پاس جا کر ان سے کہیں کہ وہ لشکر کی روانگی کا حکم منسوخ کر دیں تا کہ ہم مرتدین کے خلاف نبرد آزما ہوں اور خلیفہ رسول اور حرم رسول اور مسلمانوں کو مشرکین کے حملے سے محفوظ رکھیں۔اس کے علاوہ بعض انصار صحابہ نے حضرت عمر سے کہا کہ خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر اگر لشکر کو روانہ کرنے پر ہی مصر ہیں اگر یہی اصرار ہے تو ان سے یہ درخواست کریں کہ وہ کسی ایسے شخص کو لشکر کا سردار مقرر کر دیں جو عمر میں اسامہ سے بڑا ہو۔لوگوں کی یہ رائے لے کر حضرت عمرؓ حضرت ابو بکر کے پاس حاضر ہوئے تو حضرت ابو بکر نے پھر اسی آہنی عزم کے ساتھ ارشاد فرمایا کہ اگر جنگل کے درندے مدینہ میں داخل ہو کر مجھے اٹھالے جائیں تو بھی وہ کام کرنے سے باز نہیں آؤں گا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کے بعد حضرت عمرؓ نے بعض انصار کا پیغام دیا تو وہ سنتے ہی حضرت ابو بکر نے جلال سے فرمایا کہ اسے یعنی اسامہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیر مقرر فرمایا ہے اور تم مجھ سے کہتے ہو کہ میں اسے اس عہدے سے ہٹا دوں۔حضرت ابو بکر کا حتمی فیصلہ سننے اور آپ کے آہنی عزم کو دیکھنے کے بعد حضرت عمر الشکر والوں کے پاس پہنچے۔جب