خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 335 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 335

خطبات مسرور جلد 17 335 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 شروع ہوا۔مجرف بھی مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر ایک جگہ ہے۔اس لشکر کی تعداد تین ہزار بیان کی جاتی ہے۔اس لشکر میں مہاجرین اور انصار میں سے سب شامل ہوئے۔ان میں حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت ابوعبیدہ بن الجراح، حضرت سعد بن ابی وقاص جیسے جلیل القدر صحابہ اور کبار صحابہ بھی شامل تھے لیکن ان کے لشکر کے سردار حضرت اسامہ کو مقرر فرمایا جو سترہ اٹھارہ سال کی عمر کے تھے۔کچھ لوگوں نے حضرت اسامہ پر اعتراض کیا کہ یہ لڑکا اتنی چھوٹی عمر میں اولین مہاجرین پر امیر بنادیا ہے۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سخت ناراض ہوئے۔آپ نے اپنے سر کو ایک رومال سے باندھا ہو اتھا اور آپ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے۔آپ منبر پر چڑھے اور فرمایا کہ اے لوگو ! یہ کیسی بات ہے جو تم میں سے بعض کی طرف سے اسامہ کی امارت کے بارے میں مجھے پہنچی ہے۔اگر میرے اسامہ کو امیر بنانے پر تم نے اعتراض کیا ہے تو اس سے پہلے اس کے باپ کو میرے امیر مقرر کرنے پر بھی تم اعتراض کر چکے ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم وہ بھی اپنے اندر امارت کے اوصاف رکھتا تھا یعنی حضرت زید بن حارثہ اور اس کے بعد اس کا بیٹا بھی اپنے اندر امارت کے خواص رکھتا ہے۔وہ ان لوگوں میں سے تھا جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں اور یہ دونوں یقینا ہر خیر کے حق دار ہیں۔پھر آپ نے فرمایا پس اس یعنی اسامہ کے لیے خیر کی نصیحت پکڑو کیونکہ یہ تم میں سے بہترین لوگوں میں سے ہے۔یہ دس ربیع الاول ہفتہ کا دن تھا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے دو دن پہلے کی بات ہے۔وہ مسلمان جو حضرت اسامہ کے ساتھ روانہ ہو رہے تھے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وداع کر کے جرف کے مقام پر لشکر میں شامل ہونے کے لیے چلے جاتے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری بڑھ گئی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تاکید فرماتے تھے کہ لشکر اسامہ کو بھجواؤ۔اتوار کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا درد اور زیادہ ہو گیا اور حضرت اسامہ لشکر میں واپس آئے تو آپ بیہوشی کی حالت میں تھے۔اس روز لوگوں نے آپ کو دوا پلائی تھی۔حضرت اسامہ نے سر جھکا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم بول نہیں سکتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتے اور حضرت اسامہ کے سر پر رکھ دیتے تھے۔حضرت اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے سمجھ لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے دعا کر رہے ہیں۔حضرت اسامہ لشکر کی طرف واپس آگئے۔سوموار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو افاقہ ہو گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسامہ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی برکت سے روانہ ہو جاؤ۔حضرت اسامہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رخصت ہو کر روانہ ہوئے اور لوگوں کو چلنے کا حکم دیا۔اسی اثنا میں ان کی والدہ حضرت ام ایمن کی طرف سے ایک شخص یہ پیغام لے کر آیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری وقت دکھائی دے رہا ہے، طبیعت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔یہ اندوہناک خبر سنتے ہی حضرت اسامہ حضرت عمر اور حضرت ابو عبیدہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس حاضر ہوئے۔واپس آگئے تو دیکھا کہ آپ پر نزع کی حالت تھی۔12 / ربیع الاول کو پیر کے دن سورج ڈھلنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی جس کی وجہ سے مسلمانوں کا لشکر مجرف مقام سے مدینہ واپس آگیا اور حضرت بریدہ نے حضرت اسامہ کا جھنڈار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم