خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 334
خطبات مسرور جلد 17 334 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 پھر حضرت جبکہ کی ہی روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو جسے ہدیہ کیے گئے، تحفہ کے طور پر پیش ہوئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خود کھ لیا اور دوسر احضرت زید کو عطا فرمایا۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 3 صفحه 241 كتاب معرفة الصحابة، ذكر مناقب زيد الحب بن حارثه، حديث 4963 دار الكتب العلميه بيروت 2002ء) ایک اور جگہ بیان ہوا ہے کہ حضرت زید بن حارثہؓ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا محب کہا جاتا تھا۔حضرت زید کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ میرا محبوب وہ ہے جس پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی زید۔اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعہ ان پر انعام کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزادی کے ذریعہ ان پر انعام کیا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 117 زيد بن حارثه دار الكتب العلمية بيروت 2010ء) جنگ موتہ کے بارے میں مختلف تاریخ کی کتب میں جو درج ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جنگ موتہ کا بدلہ لینے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بہت بڑا لشکر تیار فرمایا جو صفر گیارہ ہجری میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار فرمایا اور لوگوں کو حکم دیا کہ روم کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔گو جنگ موتہ کے بعد یہ جو لشکر تیار فرمایا تھا اس کا زید بن حارثہ سے براہ راست تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی شہید ہو چکے تھے لیکن فوج کی تیاری اور وجہ میں حضرت زید بن حارثہؓ کا ذکر بھی آتا ہے اس لیے یہ حصہ بھی بیان کر دیتا ہوں۔کچھ حصے کا حضرت اسامہ کے ذکر میں بھی غالباً کچھ عرصہ پہلے ذکر ہو چکا ہے بہر حال حضرت اسامہ بدری صحابی نہیں تھے اس وقت بہت چھوٹے تھے لیکن پہلے کیونکہ میں عمومی طور پر صحابہ کا ذکر کر رہا تھا اس میں ان کا ذکر ہو گیا تھا۔بہر حال یہ لشکر جب تیار ہو ا تو اگلے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ بن زید کو بلایا اور اس مہم کی قیادت آپ کے سپر د کرتے ہوئے فرمایا اپنے باپ کے شہید ہونے کی جگہ کی طرف جاؤ اور ملک شام کے لیے روانگی کا ارشاد کرتے ہوئے فرمایا جب روانہ ہو تو تیزی کے ساتھ سفر کرو اور ان تک اطلاع پہنچنے سے پہلے وہاں پہنچ جاؤ۔پھر صبح ہوتے ہی اہل ا بنی یعنی ملک شام میں بلقاء کے علاقے میں موتہ کے قریب ایک مقام جہاں جنگ موتہ ہوئی تھی وہاں پر حملہ کرو اور بلقاء، یہ ملک شام میں واقع ایک علاقہ ہے جو دمشق اور وادی القری کے درمیان ہے۔اس کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت لوط کی نسل میں سے بالق نام کے ایک شخص نے آباد کیا تھا۔اور داروم کے بارے میں لکھا ہے کہ مصر جاتے ہوئے فلسطین میں غزہ کے مقام پر ایک مقام ہے بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت زید کا بدلہ لینے کے لیے ان جگہوں کو اپنے گھوڑوں کے ذریعہ سے روند ڈالو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسامہ سے مزید فرمایا اپنے ساتھ راستہ بتانے والے بھی لے کر جاؤ اور وہاں کی خبر کے حصول کے لیے بھی آدمی مقرر کرو جو تمہیں صحیح صورت حال سے آگاہ کریں۔اللہ تعالیٰ تمہیں کامیابی بخشے تو جلد واپس لوٹ آنا۔اس مہم کے وقت حضرت اسامہ کی عمر سترہ سال سے بیس سال کے درمیان تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ کے لیے اپنے ہاتھ سے ایک جھنڈ اباندھا اور حضرت اسامہ سے کہا کہ اللہ کے نام کے ساتھ اس کی راہ میں جہاد کرو جو اللہ کا انکار کرے اس سے جنگ کرو۔حضرت اسامہ یہ جھنڈا لے کر نکلے اور اسے حضرت بریدہ کے سپر د کیا۔یہ لشکر مجرف مقام پر اکٹھا ہونا