خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 333
خطبات مسرور جلد 17 333 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب حضرت زید بن حارثہؓ، حضرت جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ شہید ہو گئے تور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھ گئے۔آپ کے چہرے سے غم و حزن کا اظہار ہو رہاتھا۔(سنن ابی داؤد کتاب الجنائز باب الجلوس عند المصيبة حديث (3122) طبقات الکبری میں لکھا ہے کہ جب حضرت زید شہید ہو گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے اہل خانہ کے پاس تعزیت کے لیے تشریف لائے تو ان کی بیٹی اس حال میں تھی کہ اس کے چہرے سے رونے کے آثار ظاہر ہو رہے تھے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو گئے۔حضرت زید بن عبادہؓ نے عرض کیا یارسول اللہ ! یہ کیا ہے ؟ آپ کی آنکھوں سے آنسو آ رہے ہیں۔آپ نے فرمایا۔هَذَا شَوْقُ الْحَبِيبِ إِلى حَبِيبِهِ یہ ایک محبوب کی اپنے محبوب سے محبت ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 34 زيد الحب بن حارثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت زید کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے علامہ ابن سعد لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر یہ موتہ میں حضرت زید بن حارثہؓ کو امیر مقرر کیا اور دوسرے امیروں پر آپ کو مقدم رکھا۔جب مسلمانوں اور مشرکوں کا آپس میں مقابلہ ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کر دہ امراء پیادہ ہی لڑ رہے تھے۔حضرت زید نے جھنڈ الیا اور قتال کیا اور دوسرے لوگ بھی آپ کے ساتھ مل کر قتال کر رہے تھے۔لڑائی کے دوران حضرت زید نیزہ لگنے کی وجہ سے شہید ہو گئے اور شہادت کے وقت آپ کی عمر 55 سال تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید کا جنازہ پڑھایا اور فرمایا کہ حضرت زید کے لیے مغفرت طلب کریں وہ جنت میں دوڑتے ہوئے داخل ہو گئے ہیں۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 33-34 زيد الحب بن حارثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت اسامہ ، جو حضرت زید بن حارثہ کے بیٹے تھے ، بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یعنی حضرت اسامہ کو اور حسن کو لیتے اور فرماتے کہ اے اللہ ! ان دونوں سے محبت کر کیونکہ میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں۔(صحيح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب ذکر اسامه بن زيد حدیث نمبر 3735) حضرت جبکہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی غزوے کے لیے تشریف نہ لے جاتے تو آپ اپنا ہتھیار سوائے حضرت علی کے یا حضرت زید کے کسی کو نہ دیتے۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه حرف الزاى زيد بن حارثة حديث 37066 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء) حضرت جبکہ پھر ایک اور روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کجاوے تحفہ دیے گئے تو ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود رکھ لیا اور دوسر احضرت زید کو دے دیا۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه حرف الزاى زيد بن حارثة حديث 37067 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء) رض