خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 332 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 332

خطبات مسرور جلد 17 332 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سر یہ موتہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ، گو اس واقعہ کا کچھ تھوڑا سا ذکر میں چند ہفتے پہلے یا چند مہینے پہلے کے خطبوں میں بھی کر چکا ہوں۔بہر حال دوبارہ کیونکہ حضرت زید کے حوالے سے بات ہو رہی ہے تو پھر ذکر کر دیتا ہوں۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ اس سریہ کا افسر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو مقرر کیا تھا مگر ساتھ ہی یہ ارشاد فرمایا تھا کہ میں اس وقت زید کو لشکر کا سردار بناتا ہوں۔اگر زید لڑائی میں مارے جائیں تو ان کی جگہ جعفر لشکر کی کمان کریں۔اگر وہ بھی مارے جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ کمان کریں اور اگر وہ بھی مارے جائیں تو پھر جس پر مسلمان متفق ہوں وہ فوج کی کمان کرے۔جس وقت آپ نے یہ ارشاد فرمایا اس وقت ایک یہودی بھی آپ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔اس نے کہا کہ میں آپ کو نبی تو نہیں مانتا لیکن اگر آپ سچے بھی ہوں تو ان تینوں میں سے کوئی بھی زندہ بیچ کر نہیں آئے گا کیونکہ نبی کے منہ سے جو بات نکلی ہے وہ پوری ہو کر رہتی ہے۔گذشتہ چند مہینے پہلے جو ذکر ہوا تھا اس میں غالباً یہ ذکر تھا کہ یہودی حضرت زید کے پاس گیا اور ان کو یہ کہا۔تو بہر حال حضرت مصلح موعودؓ نے اس روایت کو اس طرح درج کیا ہے کہ وہ یہودی حضرت زید کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ اگر تمہارار سول سچا ہے تو تم زندہ واپس نہیں آؤ گے۔حضرت زید نے فرمایا کہ میں زندہ آؤں گا یا نہیں آؤں گا اس کو تو اللہ ہی جانتا ہے مگر ہمارار سول صلی اللہ علیہ وسلم ضرور سچار سول ہے۔اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ یہ واقعہ بالکل اسی طرح پورا ہوا۔حضرت زید شہید ہوئے۔ان کے بعد حضرت جعفر نے لشکر کی کمان سنبھالی وہ بھی شہید ہو گئے۔اس کے بعد حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے لشکر کی کمان سنبھالی وہ بھی شہید ہوئے اور قریب تھا کہ لشکر میں انتشار پھیل جاتا کہ حضرت خالد بن ولید نے مسلمانوں کے کہنے سے جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں پکڑا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ مسلمانوں کو فتح دی اور وہ خیریت سے لشکر کو واپس لے آئے۔(ماخوذ از فریضہ تبلیغ اور احمد کی خواتین، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 405-406) بخاری میں اس واقعہ کی روایت اس طرح ملتی ہے۔حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زیڈ نے جھنڈ الیا اور وہ شہید ہوئے۔پھر جعفر نے اسے پکڑا اور وہ بھی شہید ہو گئے۔پھر عبد اللہ بن رواحہ نے جھنڈے کو پکڑا اور وہ بھی شہید ہو گئے اور یہ خبر دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔فرمایا کہ پھر جھنڈے کو خالد بن ولید نے بغیر سردار ہونے کے پکڑا اور انہیں فتح حاصل ہوئی۔(صحيح البخارى كتاب الجنائز باب الرجل ينعى الى اهل الميت بنفسه حديث 1246) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک حضرت زید بن حارثہؓ، حضرت جعفر اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی شہادت کی خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا حال بیان کرنے کے لیے کھڑے ہوئے۔حضرت زیڈ کے ذکر سے آغاز فرمایا۔آپ نے فرمایا اے اللہ !زید کی مغفرت فرما۔اے اللہ ! زید کی مغفرت فرما۔اے اللہ ! زید کی مغفرت فرما۔پھر آپ نے فرمایا کہ اے اللہ ! جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ کی مغفرت فرما۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 34 زيد الحب بن حارثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)