خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 331
خطبات مسرور جلد 17 331 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 غلط فہمی سے جو کچھ ہوا، بعض قبیلے شامل تھے اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ جان بوجھ کے بھی شامل ہوئے ہوں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو چھوڑ دیا اور ان کا مال و متاع بھی ان کو واپس کر دیا۔پھر حضرت زید کے ایک اور سر یہ جو رجب 6 ہجری میں وادی القری کی طرف بھیجا گیا تھا اس کا ذکر بھی ملتا ہے۔"سر یہ جسمی کے قریباً ایک ماہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر زید بن حارثہ کو وادی القری کی طرف روانہ فرمایا۔جب زید کا دستہ وادی القری میں پہنچا تو بنو گزارہ کے لوگ ان کے مقابلہ کے لیے تیار تھے۔چنانچہ اس معرکے میں متعد د مسلمان شہید ہوئے اور خود زید کو بھی سخت زخم آئے مگر خدا نے اپنے فضل سے بچالیا۔" حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ " وادی القری جس کا اس سر یہ میں ذکر ہوا ہے وہ مدینہ سے شمال کی طرف شامی راستہ پر ایک آباد وادی تھی جس میں بہت سی بستیاں آباد تھیں اور اسی واسطے اس کا نام وادی القری پڑ گیا تھا۔یعنی بستیوں والی وادی۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 682-683) سر یہ موتہ 8 ہجری میں ہوا۔مُوتہ بلقاء کے قریب ملک شام میں ایک مقام ہے۔اس سریہ کے اسباب بیان کرتے ہوئے، وجوہات بیان کرتے ہوئے علامہ ابن سعد لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث بن عمیر کو قاصد بنا کر شاہ بصری کے پاس خط دے کر بھیجا۔جب وہ مومنہ کے مقام پر اترے تو انہیں شہر خبیل بن عمر و عشانی نے شہید کر دیا۔حضرت حارث بن عمیر کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور کوئی قاصد شہید نہیں کیا گیا۔بہر حال یہ سانحہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت گراں گزرا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بلایا تو وہ تیزی سے مجرف مقام پر جمع ہو گئے جن کی تعداد تین ہزار تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب کے امیر زید بن حارثہ نہیں اور ایک سفید جھنڈا تیار کر کے حضرت زید کو دیتے ہوئے یہ نصیحت کی کہ حارث بن عمیر جہاں شہید کیے گئے ہیں وہاں پہنچ کر لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں۔اگر وہ قبول کر لیں تو ٹھیک ہے نہیں تو ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مددمانگیں اور ان سے جنگ کریں۔سریہ موتہ جمادی الاول سن 8 ہجری میں ہوا۔الطبقات الكبرى جلد2 صفحه 98-97 سريه مؤته مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 34 زيد الحب بن حارثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر یہ مونہ کے لیے حضرت زید بن حارثہ کو امیر مقرر فرمایا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر زید شہید ہو جائیں تو جعفر امیر ہوں گے اور اگر جعفر بھی شہید ہو جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ تمہارے امیر ہوں گے۔اور اس لشکر کو جیش الأمراء بھی کہتے ہیں۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب غزوة مؤتة من أرض الشام حديث 4261)(مسند احمد بن حنبل جلد7 صفحه 505 حدیث 22918 مسند ابو قتاده انصاری مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء) صحیح بخاری میں بھی اس کا ذکر ہے مسند احمد بن حنبل میں بھی۔روایت میں یہ بھی آتا ہے کہ حضرت جعفر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ آپ زید کو مجھ پر امیر فرمائیں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس بات کو چھوڑو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ بہتر کیا ہے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 34 ذكر زيد الحب دارالکتب العلمية بيروت 1990ء) ย