خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 330 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 330

خطبات مسرور جلد 17 330 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی جن کا نام دحیہ کلبی تھا، شام کی طرف سے قیصر روم کو مل کر واپس آرہے تھے اور ان کے ساتھ کچھ سامان بھی تھا جو کچھ تو قیصر کی طرف سے خلعت وغیرہ کی صورت میں تھا اور کچھ تجارتی سامان تھا۔جب دخیہ بنو جذام کے علاقہ کے پاس سے گزرے تو اس قبیلہ کے رئیس ھنید بن عارِض نے اپنے قبیلہ میں سے ایک پارٹی کو اپنے ساتھ لے کر دِخیہ پر حملہ کر دیا اور سارا سامان چھین لیا، تجارتی سامان بھی اور جو کچھ قیصر نے دیا تھا۔یہاں تک زیادتی کی کہ دحیہ کے جسم پر بھی سوائے پھٹے ہوئے کپڑوں کے کوئی چیز نہیں چھوڑی۔جب اس حملہ کا علم بنو ضبیب کو ہوا جو قبیلہ بنو جُذام ہی کی ایک شاخ تھے اور ان میں سے بعض لوگ مسلمان ہو چکے تھے تو انہوں نے بنو جُذام کی اس پارٹی کا پیچھا کر کے ان سے لوٹا ہو اسامان واپس چھین لیا اور دخیہ اس سامان کو لے کر مدینہ واپس پہنچے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔یہاں آکر دخیہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے حالات سے اطلاع دی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہؓ کو روانہ فرمایا اور دخیہ کو بھی زید کے ساتھ بھجوا دیا۔زید کا دستہ بڑی ہوشیاری اور احتیاط کے ساتھ دن کو چھپتا تھا اور رات کو سفر کر تا تھا اور یہ سفر کرتے ہوئے جسمی کی طرف بڑھتے گئے اور عین صبح کے وقت بنو جُذام کے لوگوں کو جا پکڑا۔بنو جُذام نے مقابلہ کیا، با قاعدہ جنگ ہوئی مگر مسلمانوں کے اچانک حملہ کے سامنے ان کے پاؤں جم نہ سکے اور تھوڑے سے مقابلہ کے بعد وہ بھاگ گئے اور میدان مسلمانوں کے ہاتھ رہا اور زید بن حارثہ بہت سا سامان اور مال مویشی اور ایک سو کے قریب قیدی پکڑ کر واپس آگئے۔مگر ابھی زید مدینہ میں پہنچے نہیں تھے کہ قبیلہ بنو ضبیب کے لوگوں کو جو بنو جُذام کی شاخ تھے زید کی اس مہم کی خبر پہنچ گئی اور وہ اپنے رئیس رفاعہ بن زید کی معیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہاں جا کے کہا کہ یار سول اللہ ! ہم مسلمان ہو چکے ہیں ، جیسا کہ ذکر ہوا ان لوگوں نے تو سامان چھڑایا تھا۔اور ہماری بقیہ قوم کے لیے امن کی تحریر ہو چکی ہے، معاہدہ ہو چکا ہے کہ ان کو امن بھی ملے گا تو پھر ہمارے قبیلہ کو اس حملہ میں کیوں شامل کیا گیا ہے۔اس حملے میں ان کے قبیلے کے کچھ لوگ بھی شامل ہو گئے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں یہ درست ہے مگر زید کو اس کا علم نہیں تھا اور پھر جو لوگ اس موقع پر مارے گئے تھے ان کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار افسوس کا اظہار کیا۔اس پر رفاعہ کے ساتھی ابو زید نے کہا یار سول اللہ ! جو لوگ مارے گئے ہیں ان کے متعلق ہمارا کوئی مطالبہ نہیں یہ ایک غلط فہمی کا حادثہ تھا جو ہو گیا کہ ہمارے جو معاہدے والے لوگ تھے جنگ میں ان کو بھی ملوث کر لیا گیا مگر جو لوگ زندہ ہیں اور جو سازوسامان زیڈ نے ہمارے قبیلہ سے پکڑا ہے وہ ہمیں واپس مل جانا چاہیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں یہ بالکل درست ہے اور آپ نے فوراً حضرت علی کو زید کی طرف روانہ فرمایا اور بطور نشانی کے انہیں اپنی تلوار عطا فرمائی اور زید کو کہلا بھیجا کہ اس قبیلہ کے جو قیدی اور اموال پکڑے گئے ہیں، جو بھی مال تم نے پکڑا ہے وہ چھوڑ دو۔زید نے یہ حکم پاتے ہی فور آسارے قیدیوں کو چھوڑ دیا اور ان کا مال غنیمت بھی انہیں واپس لوٹا دیا۔(ماخوز از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 681-682) پس یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معاہدوں کی پاسداری کا اسوہ تھا۔یہ نہیں کہ پکڑ لیا تو ظلم کرنا ہے بلکہ