خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 329 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 329

خطبات مسرور جلد 17 329 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 سے روانہ فرمایا اور اس مہم کی وجہ اہل بیر نے یہ لکھی ہے کہ شام کی طرف سے قریش مکہ کا ایک قافلہ آرہا تھا اور اس کی روک تھام کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دستہ کو روانہ فرمایاتھا۔یہاں یہ وضاحت بھی کر دوں کہ قریش کے قافلے عموماً ہمیشہ مسلح ہوتے تھے اور مکہ اور شام کے درمیان آتے جاتے ہوئے وہ مدینہ کے بالکل قریب سے گزرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی طرف سے ہر وقت خطرہ رہتا تھا۔اس کے علاوہ یہ قافلے جہاں جہاں سے گزرتے قبائل عرب کو مسلمانوں کے خلاف اکساتے جاتے تھے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں جس کی وجہ سے سارے ملک میں مسلمانوں کے خلاف عداوت کی ایک خطر ناک آگ مشتعل ہو چکی تھی اس لیے ان کی روک تھام ضروری تھی۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قافلے کی خبر پا کر زید بن حارثہ کو اس طرف روانہ فرمایا اور وہ اس ہوشیاری سے گھات لگاتے ہوئے آگے بڑھے کہ کسی کو پتہ نہ لگے اور عیص کے مقام پر قافلے کو جا پکڑا۔عیص ایک جگہ کا نام ہے جو مدینہ سے چار دن کی مسافت پر سمندر کی جانب واقع ہے۔چونکہ یہ اچانک حملہ تھا، اہل قافلہ مسلمانوں کے حملہ کی تاب نہ لاسکے اور اپنا ساز وسامان چھوڑ کر بھاگ گئے۔زید نے بعض قیدی پکڑ کر اور سامانِ قافلہ اپنے قبضہ میں لے کر مدینہ کی طرف واپسی کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 670) یہ یاد رکھنا چاہیے ہر سریہ یا جو بھی جنگ ہوئی، جو بھی لشکر بھیجا گیا وہ اس لیے کہ کچھ نہ کچھ قافلوں کی طرف سے یہ خبر ہوتی تھی کہ مسلمانوں کے خلاف کوئی سازشیں کر رہے ہیں یا کوئی منصوبہ بندی کر کے حملوں کی تجویز سوچ رہے ہیں۔پھر حضرت زید بن حارثہ کے ایک اور سر یہ جو جمادی الآخرۃ سن چھ ہجری میں طرف مقام کی طرف بھیجا گیا تھا اس کا ذکر بھی ملتا ہے۔اس کا حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی ذکر کیا ہے کہ "غزوہ بنو لحیان کے کچھ عرصہ بعد جمادی الآخرة 6 / ہجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کی کمان میں پندرہ صحابیوں کا ایک دستہ طرف کی جانب روانہ فرمایا جو مدینہ سے چھتیں میل کے فاصلہ پر واقع تھا اور اس جگہ ان ایام میں بنو ثعلبہ کے لوگ آباد تھے مگر قبل اس کے کہ زید بن حارثہ وہاں پہنچتے اس قبیلہ کے لوگ بروقت خبر پا کر ادھر اُدھر منتشر ہو گئے اور زیڈ اور ان کے ساتھی چند دن کی غیر حاضری کے بعد "کچھ دن وہاں قیام کیا اور پھر " مدینہ میں واپس لوٹ آئے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 680-681) اور کوئی جنگ ونگ نہیں کی ، نہ ان کو تلاش کیا۔پھر زید بن حارثہ کا ایک اور سر یہ ہے جو جمادی الآخرۃ سن 16 ہجری میں جسمی کی طرف بھیجا گیا تھا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ اسی ماہ جمادی الآخرۃ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو پانچ سو مسلمانوں کے ساتھ جسمی کی طرف روانہ فرمایا، جو مدینہ کے شمال کی طرف بنو جُذام کا مسکن تھا، وہ وہاں رہتے تھے۔اس مہم کی غرض یہ