خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 328 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 328

خطبات مسرور جلد 17 328 26 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 28 جون 2019ء بمطابق 28 / احسان 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد۔(ٹلفورڈ، سرے) یو کے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت زید بن حارثہؓ کے ذکر میں بعض مزید واقعات اور حوالے ہیں جنہیں آج میں پیش کروں گا۔حضرت زید بن حارثہ ایک سر یہ جور بیع الآخر سن 16 ہجری میں بنو سلیم کی طرف بھیجا گیا تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ مادر بیع الآخر 6 ہجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آزاد کردہ غلام اور سابق متبنی زید بن حارث کی امارت میں چند مسلمانوں کو قبیلہ بنی سکیم کی طرف روانہ فرمایا۔یہ قبیلہ اس وقت نجد کے علاقے میں بمقام جموم آباد تھا اور ایک عرصہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بر سر پر کار چلا آتا تھا، سازشیں کرتارہتا تھا، جنگوں کی کوشش کرتا تھا۔چنانچہ غزوہ خندق میں بھی اس قبیلہ نے مسلمانوں کے خلاف نمایاں حصہ لیا تھا۔جب زید بن حارثہ اور ان کے ساتھی جموم میں پہنچے جو مدینہ سے قریباً پچاس میل کے فاصلہ پر تھاتو وہاں کوئی نہیں تھا، خالی جگہ دیکھی مگر انہیں قبیلہ مزینہ کی ایک عورت حلیمہ نامی جو مخالفین اسلام میں سے تھی اس نے اس جگہ کا پتہ بتادیا جہاں اس وقت قبیلہ بنوسکیم کا ایک حصہ اپنے جانور ، مویشی چرا رہا تھا۔چنانچہ اسی اطلاع سے فائدہ اٹھا کر زید بن حارثہ نے اس جگہ پر چھاپامارا اور اس اچانک حملہ سے گھبر اکر اکثر لوگ تو ادھر اُدھر بھاگ کر منتشر ہوگئے مگر چند قیدی اور مویشی مسلمانوں کے ہاتھ آگئے جنہیں وہ لے کر مدینہ کی طرف واپس لوٹے۔اتفاق سے ان قیدیوں میں حلیمہ کا خاوند بھی تھا اور گو کہ وہ جنگی مخالف تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حلیمہ کی اس امداد کی وجہ سے نہ صرف حلیمہ کو بلا فدیہ آزاد کر دیا بلکہ اس کے خاوند کو بھی احسان کے طور پر چھوڑ دیا اور حلیمہ اور اس کا خاوند خوشی خوشی اپنے وطن کو واپس چلے گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 669) حضرت زید بن حارثہؓ کے ایک اور سریہ ، جو جمادی الاولیٰ سن چھ ہجری میں عیص مقام کی طرف بھیجا گیا تھا، اس کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ زید بن حارثہ کو اس مہم یعنی بنو سلیم کی طرف جو سر یہ گیا تھا اس سے واپس آئے زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمادی الاولیٰ کے مہینہ میں انہیں ایک سو ستر صحابہ کی کمان میں پھر مدینہ