خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 327
خطبات مسرور جلد 17 327 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2019 تھی۔اللہ تعالیٰ پر بہت تو کل کرنے والی اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا بہت شکر کرنے والی بچی تھی۔اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور جس طرح اس بچی نے اپنے خدا سے امید رکھی تھی اللہ تعالیٰ اس سے بڑھ کر اس سے اپنے پیار کا سلوک فرمائے اور اپنے پیار کی آغوش میں لے لے۔اس کے درجات بلند فرما تار ہے اور اس کی بچیوں کو بھی ہمیشہ اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے اور تمام وہ دعائیں جو اس نے اپنی بچیوں کے لیے کی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔اس کے والدین کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل شرح صدر سے راضی ہوں اور اس کی بچیوں کی مثالی رنگ میں پرورش کرنے والے ہوں اور ان کی مدد کرنے والے ہوں۔ان کے خاوند کو بھی بچیوں کو ماں اور باپ دونوں کا پیار دینے والا بنائے۔اللہ تعالیٰ درجات بلند فرما تار ہے۔ابھی جمعہ کے بعد ان شاء اللہ عزیزہ مرحومہ بچی کا نماز جنازہ پڑھاؤں گا سب اس میں شامل ہوں۔جنازہ میں باہر جاکر پڑھاؤں گا اور آپ لوگ جو اندر ہیں وہ یہیں اندر رہیں گے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 / جولائی 2019ء جلد 26 شمارہ 35 صفحہ 05 تا 09)