خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 326
خطبات مسرور جلد 17 326 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2019 کہ مجھے لگا کہ مجھے ایک پیار کرنے والی بہن مل گئی ہے۔وہ میرے گھر میں میرے لیے اور میرے بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے تحائف لے کر آتی تھیں۔فون کے ذریعہ اور ملاقات کے ذریعہ ہر وقت مجھ سے رابطے میں رہتی تھیں۔دوستوں اور لوگوں میں باتوں باتوں میں اکثر خلافت کی برکات اور نظام جماعت کے بارے میں بتاتی رہتی تھیں۔نو مبائعات کی بہترین دوست بنتی تھیں۔ان کی مدد کرتی تھیں جس سے جماعت کے پروگراموں میں جانے کا شوق پڑ گیا اور اب یہ نو مبائعہ کہتی ہیں کہ اس بچی کی تربیت کی وجہ سے، اب میں اس حلقے کی جنرل سیکرٹری بن چکی ہوں اور اپنی معمولی جیب خرچ سے بچت کر کے وہ خدمتِ خلق بھی کرتی رہتی تھی۔عزیزہ مریم کے والد مبارک صدیقی صاحب لکھتے ہیں۔بڑی باقاعدگی سے خطبات سنتی تھی۔ہر کام میں دین کو دنیا پر مقدم رکھتی تھی۔وفات سے ایک دو دن قبل مجلس شوری تھی اور مریم آئی سی یو میں تھی اور میں نے اس سے کہا کہ میں لکھ کر شوری نہ اٹنڈ (attend) کرنے کی اجازت لے لیتا ہوں لیکن مریم کہنے لگی کہ نہیں۔آپ میری فکر نہ کریں اور میری وجہ سے جماعت کا پروگرام نہیں چھوڑنا اور شورای میں شامل ہوں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہم نے یہی عہد کیا ہوا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنا ہے۔انگریزی نظمیں بھی لکھتی تھی اور ایک انگریزی نظم کا خلاصہ کچھ یہ ہے کہ جب بھی تم نیکی کا کوئی کام کرناشروع کروگے تو تمہیں بہت مشکلات آئیں گی اور لوگ تمہارے خلوص پر شک کریں گے۔لوگوں کو اپنا کام کرنے دو اور تم اپنا نیکی کا کام کرتے جاؤ۔اسی طرح انہوں نے خلافت پر ایک نظم اردو میں بھی لکھی تھی۔سینٹ جارجز (St۔Georges) ہسپتال لندن میں جہاں داخل تھیں وہاں ان کی جو نرس تھی وہ ایک جر من عورت تھی۔وہ کہتی ہے کہ مریم سے باتیں کر کے مجھے لگتا تھا کہ میں کسی فرشتے سے مل رہی ہوں۔گرمیوں میں جب یہاں زیادہ گرمی ہوتی تھی تو اپنے فریج میں پانی کی بوتلیں رکھ دیتیں۔پھر چھٹی والے دن بچیوں کے ساتھ باہر بیٹھ کے لوگوں کو پانی پلانے کے لیے اوپر لکھ دیتی تھیں کہ بغیر کسی قیمت کے مفت پانی ہے اور انگریز بہت سارے آتے تھے اور سٹال دیکھ کر رک جاتے تھے ، چیزیں لیتے تھے۔ایک انگریز عورت کا انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے مریم سے پوچھا کہ یہ خیال تمہیں کیسے آیا کہ گھر کے باہر تم میز پہ یہ چیزیں پانی اور چاکلیٹ وغیرہ رکھ کے اوپر لکھ دیتی ہو کہ مفت ہے، لے جاؤ۔کہنے لگی کہ بچوں کو سکول سے ایک ہفتہ چھٹیاں ہیں اور میں نے بچوں کی تفریح کے لیے سارا ہفتہ ایسا ہی سٹال لگانا ہے۔وہ انگریز کہنے لگی کہ میں تفریح اور سکون کے لیے بچوں پر ہزاروں پاؤنڈ خرچ کر کے دُور دراز لے کے جاتی ہوں اور مجھے سکون نہیں ملتا۔مجھے علم نہیں تھا کہ اصل خوشی اس طرح گھر بیٹھے حاصل ہو سکتی ہے کہ لوگوں کی خدمت کی جائے۔ہمیشہ سلام کرنے اور دوسروں کا حال پوچھنے میں پہل کرتی تھیں اور اگر کسی واقف کار سے یا اپنے محلے کے لوگوں سے کچھ دن بات نہ ہوتی تو میسج کر کے حال پوچھتیں۔ایک یہ بھی خوبی تھی کہ ہمیشہ دوسروں میں اچھی باتیں تلاش کرتی تھیں اور پھر ان اچھی باتوں کو appreciate کرتی تھیں۔ہمیشہ اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی