خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 325 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 325

خطبات مسرور جلد 17 325 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2019 نے آپ کا استقبال کیا اور انہیں گلے لگایا اور ان کا بوسہ لیا۔(سنن الترمذی ابواب الاستئذان باب ما جاء فى المعانقة والقبلة حديث 2732) شعبان 15 ہجری میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مصطلق کی طرف روانہ ہونے کی تحریک فرمائی تو بعض روایات کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ کو مدینہ کا امیر مقرر کیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 558) غزوہ خندق کے دن مہاجرین کا جھنڈا بھی حضرت زید بن حارثہ کے پاس تھا۔(الطبقات الكبرى جلد دوم صفحه 51 باب غزوه رسول الله الله الله الخندق مطبوعه دار الكتب العلميه بیروت 1990ء) یہ ذکر شاید ابھی کچھ مزید چلے۔دوسرے اب میں ذکر کروں گا۔یہ ایک افسوسناک خبر ہے۔(جنازہ آگیا ہوا ہے ؟ عزیزہ مریم سلمان گل جو مبارک احمد صدیقی صاحب کی بیٹی تھیں 17 جون کو 25 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیهِ رجِعُونَ۔چند روز قبل ہی ان کی بیماری کا پتہ چلا تھا۔طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن اللہ تعالیٰ کی تقدیر غالب آئی، جانبر نہیں ہو سکیں۔عزیزہ بچی کے بارے میں جو بھی ان کے ملنے والے ہیں انہوں نے یہی کہا ہے کہ بڑی ملنسار اور خوش اخلاق بچی تھیں۔نمازوں کی بڑی پابند تھیں۔ہمدرد اور خدمت گزار تھیں۔خلافت سے بڑا محبت کا تعلق تھا اور مرحومہ نے والدین اور شوہر کے علاوہ اپنی یاد گار دو بیٹیاں نایاب اور زریاب چھوڑی ہیں۔نایاب پانچ سال کی ہے اور زریاب ڈیڑھ سال کی۔لکھنے والے نے لکھا ہے کہ مریم سلمان صاحبہ کی والدہ گل مبارک صاحبہ کو پچھلے چھ ہفتوں میں تین صدمات دیکھنے پڑے یعنی گل مبارک صاحبہ کے ایک بھائی فوت ہوئے۔پھر بہن پچھلے مہینے مئی میں ہوئیں اور اب ان کی بیٹی اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئیں۔خدا تعالیٰ ان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔مریم سلمان صاحبہ اپنی جماعت ایسم (Epsom) کی سیکرٹری نو مبائعات تھیں۔بڑی خوش اخلاق، ہنس مکھ اور مستحق افراد کی باقاعدگی سے مدد کرنے والی تھیں۔ان کے حلقہ کی صدر لجنہ کہتی ہیں کہ عزیزہ مریم سلمان سیکرٹری نو مبائعات کے طور پر بہت اچھا اور مثالی کام کر رہی تھیں اور نئی احمدی ہونے والی خواتین سے ایسا پیار کا تعلق قائم رکھتی تھیں کہ نئی احمدی خاتون کو جماعت کے نظام سے خود بخود محبت ہو جاتی تھی۔ایک نئی احمدی خاتون فریدہ نیلسن کہتی ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں پہلی بار میٹنگ پر گئی تو مجھے فکر تھی کہ میں خود کو الگ تھلگ محسوس کروں گی لیکن مجھے دیکھتے ہی مریم کے چہرے پر ایک بڑی مسکراہٹ آگئی اور مسکراہٹ لیے میری طرف بڑھی۔مجھے گلے لگایا اور سارا وقت میرے ساتھ بیٹھی رہی۔پھر اس کے بعد بھی گھر میرے لیے چاکلیٹ کا تحفہ لے کے آئی اور مجھے جماعت کی اور خلافت کی برکات بتاتی رہی۔اسی طرح ایک اور نئی احمدی خاتون نو مبائعہ عندلیب صاحبہ ہیں۔وہ بھی کہتی ہیں کہ میرے خیال میں ہر سیکرٹری نو مبائعہ کو مریم کی طرح ہونا چاہیے کیونکہ مجھے یاد ہے کہ جب میری پہلی ملاقات مریم سے ہوئی تو وہ مجھے گلے لگا کر اتنے پیار اور محبت سے ملی