خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 311
خطبات مسرور جلد 17 311 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 کی صاحبزادی تھیں اور باوجو د نہایت درجہ نیک اور متقی ہونے کے ان کی طبیعت میں اپنے خاندان کی بڑائی کا احساس بھی کسی قدر پایا جاتا تھا۔اس کے مقابلہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت اس قسم کے خیالات سے بالکل پاک تھی اور گو آپ خاندانی حالات کو تمدنی رنگ میں قابل لحاظ سمجھتے تھے مگر آپ کے نزدیک بزرگی کا حقیقی معیار ذاتی خوبی اور ذاتی تقوی وطہارت پر مبنی تھا۔جیسا کہ قرآن شریف فرماتا ہے کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات : 14) یعنی اے لوگو ! تم میں سے جو شخص زیادہ متقی ہے وہی زیادہ بڑا اور صاحب عزت ہے۔پس آپ نے بلا کسی تامل کے اپنی اس عزیزہ یعنی زینب بنت جحش کی شادی اپنے آزاد کردہ غلام اور متبنی زید بن حارثہ کے ساتھ تجویز فرما دی۔پہلے تو زینب نے اپنی خاندانی بڑائی کا خیال کرتے ہوئے اسے نا پسند کیا لیکن آخر کار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی پُر زور خواہش کو دیکھ کر رضامند ہو گئیں۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش اور تجویز کے مطابق زینب اور زید کی شادی ہو گئی اور گو زینب نے ہر طرح شرافت سے نبھاؤ کیا مگر زید نے اپنے طور پر یہ محسوس کیا کہ حضرت زینب کے دل میں ابھی تک یہ خلش مخفی ہے کہ میں ایک معزز خاندان کی لڑکی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قریبی رشتہ دار ہوں اور حضرت زید ایک محض آزاد شدہ غلام ہے اور میر اکفو نہیں۔دوسری طرف خود زید کے دل میں بھی زینب کے مقابلہ میں اپنی پوزیشن کے چھوٹا ہونے کا احساس تھا اور اس احساس نے آہستہ آہستہ زیادہ مضبوط ہو کر ان کی خانگی زندگی کو بے لطف کر دیا تھا اور میاں بیوی میں ناچاقی رہنے لگی تھی۔جب یہ نا گوار حالت زیادہ ترقی کر گئی تو زید بن حارثہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بزعم خود زینب کے سلوک کی شکایت کر کے انہیں طلاق دے دینے کی اجازت چاہی اور ایک روایت میں یوں بھی آتا ہے کہ انہوں نے یہ شکایت کی کہ زینب شخت زبانی سے کام لیتی ہے۔اس لیے میں اسے طلاق دینا چاہتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو طبعاً یہ حالات معلوم کر کے صدمہ بھی ہوا مگر آپ نے زید کو طلاق دینے سے منع فرمایا اور غالباً یہ بات محسوس کر کے کہ زید کی طرف سے نبھاؤ کی کوشش میں کمی ہے آپ نے حضرت زید کو نصیحت فرمائی کہ اللہ کا تقوی اختیار کرو اور تقوی اختیار کر کے جس طرح بھی ہو نبھاؤ کرو۔اس کی کوشش کرو۔چنانچہ قرآن شریف میں بھی آپ کے یہ الفاظ مذکور ہیں کہ أَمْسِكَ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ الله (الاحزاب: 38) کہ اے زید ! اپنی بیوی کو طلاق نہ دو اور خدا کا تقوی اختیار کرو۔آپ کی اس نصیحت کی وجہ یہ تھی کہ اول تو اصولاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم طلاق کو ناپسند فرماتے تھے۔چنانچہ ایک موقع پر آپ نے فرمایا تھا کہ اَبْغَضُ الْحَلَالِ إِلَى اللهِ الطَّلَاقُ کہ ساری حلال چیزوں میں سے طلاق خدا کو زیادہ ناپسند ہے اور اسی لیے اسلام میں صرف انتہائی علاج کے طور پر اس کی اجازت دی گئی ہے۔دوسرے جیسا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے امام زین العابدین علی بن حسین کی روایت ہے اور امام زہری نے اس روایت کو مضبوط قرار دیا ہے چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے سے یہ وحی الہی ہو چکی تھی کہ زید بن حارثہ بالآخر زینب کو طلاق دے دیں گے اور اس کے بعد زینب آپ کے نکاح میں آئیں گی اس