خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 310
خطبات مسرور جلد 17 310 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 بھی نیکی میں بڑا مقام تھا جیسا کہ میں نے کہا۔کہتی ہیں کہ میں تو اس لیے روتی ہوں کہ اب آسمان سے وحی آنا بند ہو گئی۔انہوں نے ان دونوں کو بھی رلا دیا اور وہ دونوں بھی رونے لگے۔(صحيح مسلم كتاب فضائل الصحابة باب من فضائل ام ایمن حديث 2454) رض حضرت اسامہ اور حضرت زید کی رنگت کا بڑا فرق تھا۔ماں کیونکہ حبشہ کی رہنے والی تھیں ، افریقن تھیں۔اور زید دوسری جگہ کے رہنے والے تھے تو اس وجہ سے باپ بیٹے میں فرق تھا۔ماں کی طرف ان کا رنگ زیادہ مائل تھا جس کی وجہ سے بعض لوگ حضرت اسامہ کی نسل پر اعتراض کرتے تھے۔یہ کہا کرتے تھے کہ حضرت زید کے بیٹے نہیں ہیں یا اعتراض برائے اعتراض ہوتے تھے۔منافقین بھی اعتراض کیا کرتے تھے تو حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز میرے پاس آئے تو آپ بڑے خوش تھے۔آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ ! ابھی مُجزر مدلجی میرے پاس آیا تھا۔اس نے اسامہ بن زید اور زید بن حارثہ کو اس حالت میں دیکھا کہ ان دونوں پر ایک چادر تھی۔گرمی کی وجہ سے یا بارش کی وجہ سے بہر حال کسی وجہ سے ایک چادر دونوں نے لی ہوئی تھی اور منہ ڈھکے ہوئے تھے ، جس سے انہوں نے اپنے سروں کو ڈھانپا ہوا تھا اور چہرے بھی نظر نہیں آرہے تھے اور ان دونوں کے پیر باہر نکلے ہوئے تھے۔صرف پیر باہر نکلے ہوئے تھے تو اس نے کہا کہ یقینا یہ پیر ایک دوسرے میں سے ہیں یعنی کہ دونوں کے جو پاؤں ہیں بہت مشابہت رکھتے ہیں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے خوش تھے کہ اسامہ پر جو اعتراض کیا جاتا تھا آج وہ اعتراض دور ہو گیا ہے۔کیونکہ یہ ایک ماہر قیافہ شناس ہے اور یہ دیکھنے والے قیافہ شناس جو دنیا دار آدمی ہوتے ہیں اس کی یہ بھی گواہی ہے۔(صحيح البخارى كتاب الفرائض باب القائف حدیث (6771) ( فتح الباری شرح صحیح البخاری جلد 12 صفحه 58 كتاب الفرائض حدیث 6771 مطبوعه دار الريان للتراث القاهرة 1987ء) اور عرب کے ماحول میں یہ ایک حتمی بات ہوا کرتی تھی۔ویسے تو کوئی نہیں لیکن یہ جو دنیا داروں کا منہ بند کرانے کے لیے، منافقین کا منہ بند کرانے کے لیے ایک ثبوت ملا جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم بہت خوش تھے۔حضرت زید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام اور منہ بولے بیٹے بھی تھے۔آپ نے حضرت زید کی ایک شادی حضرت زینب بنت جحش سے کروائی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ تک نہیں چلی اور حضرت زید نے حضرت زینب کو طلاق دے دی۔یہ شادی ایک سال یا اس سے کچھ زائد عرصہ تک رہی۔اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حضرت زینب بنت جحش سے شادی کی۔(السيرة النبوية ، عرض وقائع و تحلیل احداث از دکتور علی محمد صلابی۔المبحث الاول: زواج النبى الا الله بزینب بنت جحش صفحه 628-629 ، دار المعرفة بيروت 2007ء) مختلف حوالوں کو اکٹھا کر کے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تحریر فرمایا ہے اس کی تفصیل یوں ہے کہ ہجرت کے پانچویں سال میں غزوہ بنی مصطلق سے کچھ عرصہ پہلے جو شعبان 15 ہجری میں واقع ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنت جحش سے شادی فرمائی۔حضرت زینب آنحضرت کی پھوپھی امیمہ بنت عبد المطلب