خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 312 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 312

خطبات مسرور جلد 17 312 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 لیے آپ اس معاملہ میں اپنا ذاتی تعلق سمجھتے ہوئے بالکل غیر متعلق اور غیر جانبدارانہ رویہ رکھنا چاہتے تھے اور اپنی طرف سے اس بات کی پوری پوری کوشش کرنا چاہتے تھے کہ زید اور زینب کے تعلق کے قطع ہونے میں آپ کا کوئی دخل نہ ہو اور جب تک نبھاؤ کی صورت ممکن ہو نبھاؤ ہوتار ہے اور تعلق قائم رہے اور اسی خیال کے ماتحت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے اصرار کے ساتھ زید کو یہ نصیحت فرمائی کہ تم طلاق نہ دو اور خدا کا تقوی اختیار کر کے جس طرح بھی ہو نبھاؤ کرو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی اندیشہ تھا کہ اگر زیڈ کی طلاق کے بعد زینب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد میں آئیں تو لوگوں میں اس کی وجہ سے اعتراض ہو گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متبنی کی مطلقہ سے شادی کر لی ہے اور خواہ نخواہ ابتلا کی صورت پید اہو گی۔چنانچہ قرآن شریف میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيْهِ وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللهُ احَقُ أَنْ تَخشه ( الاحزاب: 38) کہ اے نبی اتو اپنے دل میں چھپائے ہوئے تھا وہ بات جسے خدا نے آخر ظاہر کر دیا۔وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا الله۔۔۔جسے خدا نے آخر ظاہر کر دیا تھا۔اور تو لوگوں کی وجہ سے ڈرتا تھا اور یقیناً خدا اس بات کا بہت زیادہ حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو تقوی اللہ کی نصیحت کر کے طلاق دینے سے منع فرمایا اور آپ کی اس نصیحت کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے زید خاموش ہو کر واپس آگئے مگر اکھڑی ہوئی طبیعیتوں کا ملنا مشکل تھا۔دراڑیں پیدا ہو چکی تھیں۔اب بڑا مشکل تھا اور جو بات نہ بنی تھی نہ بنی اور کچھ عرصے کے بعد زیڈ نے طلاق دے دی۔جب زینب کی عدت ختم ہو چکی تو ان کی شادی کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پھر وحی نازل ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہیں خود اپنے عقد میں لے لینا چاہیے اور اس خدائی حکم میں علاوہ اس حکمت کے کہ اس سے حضرت زینب کی دلداری ہو جائے گی اور مطلقہ عورت کے ساتھ شادی کرنا مسلمانوں میں عیب نہ سمجھا جائے گا۔یہ حکمت بھی مد نظر تھی کہ چونکہ حضرت زیڈ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنیٰ تھے اور آپ کے بیٹے کہلاتے تھے اس لیے جب آپ خود اس کی مطلقہ سے شادی فرمالیں گے تو اس بات کا مسلمانوں میں ایک عملی اثر ہو گا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہوتا اور نہ اس پر حقیقی بیٹوں والے احکام جاری ہوتے ہیں اور آئندہ کے لیے عرب کی جاہلانہ رسم مسلمانوں میں پورے طور پر مٹ جائے گی۔چنانچہ اس بارہ میں قرآن شریف نے جو تاریخ اسلامی کا سب سے زیادہ صحیح ریکارڈ ہے یوں فرماتا ہے کہ فَلَمَّا قَضَى زَيْلٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ اَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا وَكَانَ أَمْرُ اللهِ مَفْعُولًا (الاحزاب: 38) یعنی جب زید نے زینب سے قطع تعلق کر لیا تو ہم نے زینب کی شادی تیرے ساتھ کر دی تاکہ مومنوں کے لیے اپنے منہ بولے بیٹوں کی مطلقہ بیویوں کے ساتھ شادی کرنے میں کوئی روک نہ رہے بعد اس کے کہ وہ منہ بولے بیٹے اپنی بیویوں سے قطع تعلق کر لیں اور خدا کا یہ حکم اسی طرح پورا ہو نا تھا۔الغرض اس خدائی وحی کے نازل ہونے کے بعد جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی خواہش اور خیال کا قطعاً کوئی دخل نہیں تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب کے ساتھ شادی کا فیصلہ فرمایا اور پھر حضرت زید