خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 309
خطبات مسرور جلد 17 309 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 بزرگ عورت تھیں ، اللہ تعالیٰ سے ان کا بڑا خاص تعلق تھا۔اس وقت آپ کے پاس پانی بھی نہیں تھا اور گرمی بھی بہت شدید تھی۔انہوں نے اپنے سر کے اوپر کسی چیز کی آواز سنی تو کیا دیکھتی ہیں کہ ان پر آسمان سے ڈول کی مانند ایک چیز جھک آئی تھی جس سے پانی کے سفید قطرات گر رہے تھے۔انہوں نے اس میں سے پانی پیا یہاں تک کہ سیراب ہو گئیں۔وہ کہا کرتی تھیں کہ اس کے بعد سے مجھے کبھی پیاس اور تشنگی کا احساس نہیں ہوا، تکلیف نہیں ہوئی اور کبھی روزے کی حالت میں بھی پیاس محسوس ہوتی تو تب بھی میں پیاسی نہیں رہتی تھی۔بدری صحابہ کے ساتھ جن خواتین کا بھی تعلق ہے ان خواتین کا ذکر بھی بعض صحابہ کے ذکر میں آجاتا ہے تاکہ ان خواتین کے بلند مقام کا بھی ہمیں پتا لگتار ہے اس لیے میں یہ ذکر ساتھ ساتھ کرتارہتا ہوں۔حضرت ام ایمن کی زبان میں کچھ لکنت تھی جب وہ کسی کے پاس جاتیں تو سَلَامُ اللهِ عَلَيْكُمْ کی بجائے، پہلے یہ سَلَامُ اللهِ عَلَيْكُمْ کہنے کا رواج تھا، لکنت کی وجہ سے سَلَامٌ لَا عَلَيْكُمْ کہتی تھیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلامُ اللهِ عَلَيْكُمْ کی بجائے سَلامُ عَلَيْكُمْ يَا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنے کی اجازت دی اور اب وہی رواج ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا تو اس وقت حضرت ام ایمن آپ کے پاس تھیں۔انہوں نے کہا یار سول اللہ ! مجھے بھی پانی پلائیں۔حضرت عائشہ کہتی ہیں اس پر میں نے اُن سے کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تم اس طرح کہہ رہی ہو کہ تمہیں پانی پلائیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کیا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ خدمت نہیں کی۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نے سچ کہا ہے۔پھر آپ نے انہیں پانی پلایا۔(السيرة الحلبية جلد اول صفحه 77-78 باب وفاة والدة رسول الله له الا الله، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے تو حضرت ام ایمن روتی رہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آپ کیوں رورہی ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں یہ تو جانتی تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ضرور وفات پا جائیں گے لیکن میں تو اس لیے روتی ہوں کہ وحی ہم سے اٹھالی گئی۔(اسدالغابة جلد 7 صفحه 291 ام ايمن مولاة رسول الله الا الله ، دار الکتب العلمية بيروت 2008ء) یعنی آپ کی وفات کا ایک غم ہے وہ تو الگ رہا لیکن اس کے ساتھ جو تازہ بتازہ اللہ تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا تھا، وحی ہوتی تھی وہ سلسلہ اب بند ہو گیا ہے۔اس وجہ سے مجھے رونا آ رہا ہے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ ہمارے ساتھ حضرت ام ایمن کے ہاں چلو کہ ان سے ملیں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملا کرتے تھے۔جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ رو پڑیں۔اس پر ان دونوں نے انہیں کہا کہ آپ کیوں روتی ہیں ؟ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس کے رسول کے لیے بہتر ہے۔حضرت ام ایمن نے کہا کہ میں اس لیے نہیں روتی کہ جانتی نہیں ہوں کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ اس کے رسول کے لیے بہتر ہے۔ان کا