خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 308 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 308

خطبات مسرور جلد 17 308 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب مہاجر مکہ سے مدینہ آئے اور ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہ تھا اور انصار زمین اور جائیداد والے تھے تو انصار نے ان سے معاہدہ کیا کہ وہ ان کو اپنے باغوں کا میوہ ہر سال دیا کریں گے لیکن ان میں کام کاج وہ خود کریں گے۔باغ کا پھل دیں گے ، آمد دیں گے لیکن جو باغ کی محنت مزدوری ہے، اس کو سنبھالنا ہے وہ خود کیا کریں گے۔مہاجرین کو نہیں کرنے دیں گے۔حضرت انس کی والدہ حضرت ام سلیمہ تھیں جو حضرت عبد اللہ بن ابی طلحہ کی بھی والدہ تھیں۔حضرت انس کی ماں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ کھجور کے درخت دیے ہوئے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ درخت اپنی کھلائی حضرت ام ایمن کو دے دیے جو حضرت اسامہ بن زید کی والدہ تھیں۔ابنِ شہاب کہتے تھے کہ مجھے حضرت انس بن مالک نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اہل خیبر کی لڑائی سے فارغ ہوئے اور مدینہ کو لوٹ گئے تو مہاجرین نے انصار کے وہ عطیے یعنی وہ پھل دار درخت جو انہوں نے ان کو اپنے باغوں سے دیے ہوئے تھے، واپس کر دیے۔اب ان کو اپنی بھی کچھ دولت جائیداد وغیرہ مل گئی تھی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حضرت انسؓ کی والدہ کو ان کی کھجوریں واپس کر دیں اور ان کی جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ایمن کو اپنے باغ میں سے کچھ درخت دے دیے۔(صحيح البخارى كتاب الهبة باب فضل المنيحة حديث 2630) بخاری کی ایک دوسری روایت میں اس کی مزید تفصیلات یوں ہیں کہ حضرت انس سے روایت ہے کہ کوئی صحابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجوروں کے کچھ درخت خاص کر دیا کرتا تھا۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ اور نضیر فتح کیے تو آپ کو ان کی ضرورت نہ رہی۔تو وہ کہتے ہیں کہ میرے گھر والوں نے مجھے کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ درخت جو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیے تھے یا ان میں سے کچھ درخت واپس کرنے کے لیے کہوں کیونکہ اب آپ کو ضرورت نہیں رہی۔حضرت انس سے یہ روایت ہے۔تو کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ درخت کیونکہ حضرت ام ایمن کو دیے ہوئے تھے تو یہ سن کر حضرت ام ایمن آئیں اور میری گردن میں کپڑا ڈالا اور بولیں کہ میں ہر گز نہیں دوں گی۔قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ! کہ یہ درخت تمہیں کبھی نہیں ملیں گے جبکہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجھے دے چکے ہیں یا کچھ ایسا ہی کہا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام ایمن سے فرمایا کہ کوئی بات نہیں، واپس کر دو۔تمہیں اتنے ہی اور دوں گا۔جتنے تمہیں درخت دیے ہوئے ہیں اُتنے ہی دوسری جگہ سے اور دے دوں گا۔لیکن وہ کہتی تھیں کہ اللہ کی قسم ! ہر گز نہیں۔حضرت انس کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ، حضرت ام ایمن کو اس سے دس گنا دیے یا کچھ ایسے ہی الفاظ تھے جو کہے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب مرجع النبى الله من الاحزاب۔الخ حدیث 4120) کہ میں تمہیں دس گنا دے دوں گا۔اس کے بعد یہ درخت واپس کیے گئے۔ایک روایت ہے کہ حضرت ام ایمن کو مدینہ کی طرف پیدل ہجرت کرتے وقت شدید پیاس لگی، بڑی