خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 307 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 307

خطبات مسرور جلد 17 307 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 کے دعویٰ نبوت سے قبل مکہ میں حضرت ام ایمن کی شادی عبید بن زید سے ہوئی جو خود ایک حبشی غلام تھے۔ان کے ہاں بیٹا پید اہو اجس کا نام ایمن تھا۔حضرت ایمن نے غزوہ حنین میں شہادت کا مقام حاصل کیا۔حضرت ام ایمن کے خاوند کی وفات ہو گئی تو آپ کی شادی حضرت زید سے کر دی گئی۔ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت ام ایمن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہایت مہربانی سے پیش آتیں اور آپ کا خیال رکھتی تھیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اہل جنت کی خاتون سے شادی کر کے خوش ہونا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ام ایمن سے شادی کر لے۔چنانچہ اس پر حضرت زید بن حارثہ نے ان سے شادی کی جس سے حضرت اسامہ پیدا ہوئے۔حضرت ام ایمن نے مسلمانوں کے ہمراہ حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی۔وہاں سے ہجرت کے بعد مدینہ واپس آئیں اور غزوہ احد میں شرکت کی۔اس موقعے پر آپ لوگوں کو پانی پلاتیں اور زخمیوں کی تیمار داری کرتی تھیں۔ان کو غزوہ خیبر میں بھی شرکت کی توفیق ملی۔23 / ہجری میں جب حضرت عمر نے شہادت پائی تو حضرت ام ایمن بہت روئیں۔لوگوں نے پوچھا کیوں روتی ہو تو انہوں نے جواب دیا کہ حضرت عمرؓ کی شہادت سے اسلام کمزور پڑ گیا ہے۔حضرت ام ایمن کی وفات حضرت عثمان کے دورِ خلافت کے آغاز میں ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 179 تا 181 ام ایمن ، جلد 1 صفحه 93-94 ذكر وفاة آمنة ام رسول الله يا الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (السيرة الحلبية جلد اوّل صفحه 77 باب وفاة والدة رسول الله الله، دار الكتب العلمية بيروت (2002ء) (اسد الغابه جلد 7 صفحه 291 ام ایمن مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)(معجم البلدان جلد اوّل صفحه 102 ابواء‘ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) حضرت زید کی حضرت ام ایمن سے شادی کے متعلق مختلف حوالوں سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تحریر کیا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے، جو آپ کی تحریرات میں ہے کہ ام ایمن وہی ہیں جو آپ کے والد کی وفات پر ایک لونڈی کی حیثیت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ورثہ میں پہنچی تھیں۔بڑے ہو کر آپ نے انہیں آزاد کر دیا تھا اور ان کے ساتھ بہت احسان کا سلوک فرماتے تھے۔بعد میں ام ایمن کی شادی آپ کے آزاد کردہ غلام زید بن حارثہ کے ساتھ ہو گئی اور ان کے بطن سے اسامہ بن زیدہ پید اہوئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 99) جنہیں الحِبُّ ابْنُ الْحِبّ یعنی محبوب کا پیارا بیٹا کہا جاتا تھا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 1 صفحه 75 اسامه بن زید، مطبوعہ دار الجيل بيروت 1992ء) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام ایمن کو دیکھ کر فرمایا کرتے تھے کہ یا اُمہ یعنی اے میری والد ہ۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام ایمن کی طرف دیکھتے تو فرماتے۔هذه بَقِيَّةُ أَهْلِ بَيْتِن۔یہ میرے اہل بیت میں سے باقی ماندہ ہیں۔ایک دوسری روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرماتے تھے که أُمُّ أَيْمَنَ أُمِّن بَعْدَ أُمِّن یعنی ام ایمن میری حقیقی والدہ کے بعد میری والدہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر میں بھی ان کی ملاقات کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے۔(تاريخ الطبری جلد 13 صفحه 375 المنتخب في كتاب المذيل والذيل ذكر تاريخ من عرف وقت وفاته من النساء۔۔۔۔۔۔دار الفكر بيروت 2002ء) (اسد الغابة جلد 7 صفحه 291 ام ایمن مولاة رسول الله الله، دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)