خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 306 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 306

خطبات مسرور جلد 17 306 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 خطاب کو کبھی نہیں مٹاؤں گا یعنی کہ اللہ کا رسول اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو خطاب دیا ہے اس کو میں نہیں مٹا سکتا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے لکھا ہوا کاغذ لے لیا۔آپ اچھی طرح لکھنا نہیں جانتے تھے۔آپ نے یوں لکھا کہ یہ وہ شرطیں ہیں جو محمد بن عبد اللہ نے ٹھہرائیں۔مکہ میں کوئی ہتھیار نہیں لائیں گے سوائے تلواروں کے ، جو نیاموں میں ہوں گی اور مکہ والوں میں سے کسی کو بھی ساتھ نہیں لے جائیں گے اگر چہ وہ ان کے ساتھ جانا چاہے اور اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی نہیں روکیں گے اگر وہ مکہ میں ٹھہر نا چاہے۔بہر حال اس معاہدے کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئندہ سیال مکہ میں داخل ہوئے اور تین دن کی مدت ختم ہو گئی تو قریش حضرت علی کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اپنے ساتھی محمد یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہو کہ اب یہاں سے چلے جائیں کیونکہ مقررہ مدت گزر چکی ہے ، تین دن ٹھہرنے کی شرط تھی، تین دن ہو گئے ہیں۔چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہو گئے۔حضرت حمزہ کی بیٹی عمارہ، ایک روایت میں ان کا نام امامہ اور دوسری روایت میں آمد اللہ بھی ملتا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے آئیں کہ اے چا! اے چچا ! حضرت علی نے جا کر اسے لے لیا، پکڑ لیا۔اس کا ہاتھ پکڑا اور حضرت فاطمہ علیہا السلام سے کہا کہ آپ چا کی بیٹی کو لے لیں۔انہوں نے اس کو سوار کر لیا۔اب حضرت علی، حضرت زید، اور حضرت جعفر حضرت حمزہ کی لڑکی کی بابت جھگڑنے لگے۔حضرت علی کہنے لگے کہ میں نے تو اس کو لیا ہے اور میرے چا کی بیٹی ہے اور حضرت جعفر نے کہا کہ میرے چا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ اسماء بنت عمیس میری بیوی ہے اور حضرت زید نے کہا کہ میرے بھائی کی بیٹی ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مواخات قائم کرائی تھی۔پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق فیصلہ کیا کہ وہ اپنی خالہ کے پاس رہیں یعنی حضرت جعفر جو تھے ان کے پاس رہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خالہ بمنزلہ ماں کے ہے اور حضرت علی سے کہا تم میرے ہو اور میں تمہارا ہوں اور حضرت جعفر سے کہا تم صورت اور سیرت میں مجھ سے ملتے جلتے ہو اور حضرت زید سے کہا کہ تم ہمارے بھائی ہو اور دوست ہو۔حضرت علی نے کہا کہ آپ حمزہ کی بیٹی سے شادی نہیں کر لیتے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔میرے دودھ بھائی ہیں اور میں اس بچی کا چچا ہوں۔یہ روایت بخاری میں ہے اور سیرۃ الحلبیہ میں بھی ہے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب عمرة القضاء حديث 4251) (السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 95 باب ذکر مغازيها الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء) حضرت زید بن حارثہؓ نے حضرت ام ایمن سے شادی کی تھی۔حضرت ام ایمن کا نام بَرَكَۃ تھا اور آپ اپنے بیٹے ایمن کی وجہ سے ام ایمن کی کنیت سے مشہور تھیں۔آپؐ حبشہ کی رہنے والی تھیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد حضرت عبد اللہ کی کنیز تھیں۔ان کی وفات کے بعد حضرت آمنہ کے پاس رہنے لگیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چھ سال کی تھی تو آپ کی والدہ ماجدہ آپ کو ساتھ لے کر اپنے میکے سے ملنے مدینہ گئیں تو اس وقت حضرت ام ایمن بطور خادمہ ساتھ تھیں، چھوٹی بھی ہوں گی۔مدینہ سے واپسی پر جب ابواء مقام جو کہ مسجد نبوی سے پانچ میل کے فاصلے پر ہے پہنچے تو حضرت آمنہ کی وفات ہو گئی۔حضرت ام ایمن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو انہی دو اونٹوں پر مکہ واپس لے آئیں جن پر وہ مکہ سے گئی تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم