خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 305
خطبات مسرور جلد 17 305 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 اندیشہ تھا اس لیے یہاں سے آپ نے مطعم بن عدی کو کہلا بھیجا کہ میں مکہ میں داخل ہو نا چاہتا ہوں۔کیا تم مجھے اس کام میں مدد دے سکتے ہو ؟ منظم پکا کافر تھا مگر طبیعت میں شرافت تھی اور ایسے حالات میں انکار کرنا شرفائے عرب کی فطرت کے خلاف تھا کہ اگر کوئی پناہ طلب کرے تو اس کو پناہ نہ دیں۔بہر حال عربوں میں اُس زمانے میں بھی، جاہلیت میں بھی یہ خصوصیت تھی۔اس لیے اس نے اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کو ساتھ لیا اور سب مسلح ہو کر کہے کے پاس کھڑے ہو گئے اور آپ کو کہلا بھیجا کہ آجائیں ہم آپ کو پناہ دیتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور کعبہ کا طواف کیا اور وہاں سے منظمیم اور اس کی اولاد کے ساتھ تلواروں کے سایہ میں اپنے گھر میں داخل ہو گئے۔راستہ میں ابو جہل نے منعیم کو اس حالت میں دیکھا تو حیران ہو کر کہنے لگا کہ کیا تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف پناہ دی ہے یا اس کے تابع ہو گئے ہو ؟ منعیم نے کہا۔میں صرف پناہ دینے والا ہوں۔تابع نہیں ہوں۔اس پر ابو جہل نے کہا۔اچھا پھر کوئی حرج نہیں۔بہر حال منظم کفر کی حالت میں ہی فوت ہو ا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 181 تا 183) الله یہ بہر حال اس کی ایک نیکی تھی۔حضرت زیڈ جب ہجرت کر کے مدینہ پہنچے تو آپ نے حضرت کلثوم بن هدهد ولی کے پاس قیام کیا جبکہ بعض کے مطابق آپ حضرت سعد بن خیثمہ کے پاس ٹھہرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی مواخات حضرت اُسید بن حضیر سے کروائی۔بعض نے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی مؤاخات حضرت حمزہ سے قائم کروائی۔یعنی کہ حضرت حمزہ کو آپ کا بھائی بنایا۔یہی وجہ ہے کہ غزوہ احد کے دن کا ایا۔یہی وجہ ہے کہ فرد واحد کے دن حضرت حمزہ نے لڑائی کے وقت حضرت زید کے حق میں وصیت فرمائی تھی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 32 زيد الحب بن حارثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت ) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 6 حمزه بن عبد المطلب رضي الله عنه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت ) اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں مزید لکھا ہے کہ مدینہ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو کچھ روپیہ دے کر مکہ روانہ فرمایا جو چند دن میں آپ کے اور اپنے اہل و عیال کو ساتھ لے کر خیریت سے مدینہ پہنچ گئے۔ان کے ساتھ عبد اللہ بن ابی بکر ، حضرت ابو بکر کے اہل و عیال کو بھی ساتھ لے کر مدینہ پہنچ گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 269) حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قعدہ میں عمرہ کرنے کا ارادہ کیا تو اہل مکہ نے اس بات سے انکار کیا کہ آپ کو مکہ میں داخل ہونے دیں۔آخر آپ نے ان سے اس شرط پر صلح کی کہ آپ آئندہ سال عمرے کو آئیں گے اور یہاں مکہ میں تین دن تک ٹھہریں گے۔جب صلح نامہ لکھنے لگے تو یوں لکھا کہ یہ وہ شرطیں ہیں جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کی۔مکہ والے کہنے لگے کہ ہم اس چیز کو نہیں مانتے۔اگر ہم جانتے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو آپ کو کبھی نہ روکتے۔کہنے لگے ہمارے نزدیک تو آپ محمد بن عبد اللہ ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ کا رسول بھی ہوں اور محمد بن عبد اللہ بھی۔آپ نے حضرت علی سے فرمایا کہ رسول اللہ کا لفظ یہاں سے مٹادو۔حضرت علی نے کہا ہر گز نہیں۔اللہ کی قسم ! میں آپ کے