خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 304
خطبات مسرور جلد 17 304 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 کوئی شخص آپ کی بات سننے کے لیے تیار نہیں اور اس کے بعد اس بد بخت نے شہر کے آوارہ آدمی آپ کے پیچھے لگا دیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شہر سے نکلے تو یہ لوگ شور کرتے ہوئے آپ کے پیچھے ہو لیے اور آپ پر پتھر برسانے شروع کیے جس سے آپ کا سارا بدن خون سے تر بتر ہو گیا اور جو پہلی روایت ہے اس میں یہ بھی تھا کہ حضرت زید بن حارثہ ساتھ تھے ، ان کے سر پر بھی پتھر لگے جب وہ پتھروں کو روکتے تھے۔بہر حال برابر تین میل تک یہ لوگ آپ کے ساتھ ساتھ گالیاں دیتے اور پتھر برساتے چلے آئے۔طائف سے تین میل کے فاصلے پر مکہ کے رئیس عقبہ بن ربیعہ کا ایک باغ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں آکر پناہ لی اور ظالم لوگ تھک کر واپس لوٹ گئے۔یہاں ایک سائے میں کھڑے ہو کر آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور یوں دعا کی کہ اللَّهُمَّ إِلَيكَ اَشْكُوْ ضُعْفَ قُوَّتِي وَ قِلَّةَ حِيْلَتِي وَهَوَانِي عَلَى النَّاسِ اللَّهُمَّ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ اَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِينَ وَاَنْتَ رَبِّی۔اے میرے رب ! میں اپنے ضعف قوت اور قلت تدبیر اور لوگوں کے مقابلے میں اپنی بے بسی کی شکایت تیرے ہی پاس کرتا ہوں۔اے میرے خدا! تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے اور کمزوروں اور بے کسوں کا تو ہی نگہبان اور محافظ ہے۔تو ہی میرا پروردگار ہے۔میں تیرے ہی منہ کی روشنی میں پناہ کا خواستگار ہو تا ہوں کیونکہ تو ہی ہے جو ظلمتوں کو دور کرتا اور انسان کو دنیا و آخرت کے حسنات کا وارث بناتا ہے۔عتبہ وشیبہ اس وقت اپنے اس باغ میں موجود تھے۔جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا تو دور و نزدیک کی رشتہ داری سے یا قومی احساس سے یانہ معلوم کسی اور خیال سے، بہر حال اپنے عیسائی غلام عد اس نامی کے ہاتھ ایک کشتی میں کچھ انگور لگا کر آپ کے پاس بھجوائے۔آپ نے لے لیے اور عمر اس سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تم کہاں کے رہنے والے ہو ؟ اور کس مذہب کے پابند ہو ؟ اس نے کہا کہ میں نینوا کا ہوں اور مذہباً عیسائی ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا وہی نینوا جو خدا کے صالح بندے یونس بن متی کا مسکن تھا؟ عد اس نے کہا۔اس نے پھر آپ سے پوچھا کہ ہاں مگر آپ کو یونس کا حال کیسے معلوم ہو !؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میر ابھائی تھا کیونکہ وہ بھی اللہ کا نبی تھا اور میں بھی اللہ کا نبی ہوں۔پھر آپ نے اسے اسلام کی تبلیغ فرمائی جس کا اس پر اثر ہوا اور اس نے آگے بڑھ کر جوش اخلاص میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ چوم لیے۔اس نظارے کو دور سے کھڑے کھڑے عتبہ اور شیبہ بھی دیکھ رہے تھے۔چنانچہ جب عد اس ان کے پاس واپس گیا تو انہوں نے کہا عد اس تجھے کیا ہوا تھا کہ اس شخص کے ہاتھ چومنے لگا۔یہ شخص تو تیرے دین کو خراب کر دے گا حالانکہ تیر ادین اس کے دین سے بہتر ہے۔اس کے بعد پھر تھوڑی دیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باغ میں آرام فرمایا اور پھر وہاں سے روانہ ہوئے اور نخلہ میں پہنچے جو مکہ سے ایک منزل کے فاصلے پر واقع ہے اور وہاں کچھ دن قیام کیا۔اس کے بعد نخلہ سے روانہ ہو کر آپ کوہ حرا پر آئے اور چونکہ سفر طائف کی بظاہر ناکامی کی وجہ سے مکہ والوں کے زیادہ دلیر ہو جانے کا