خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 303 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 303

خطبات مسرور جلد 17 303 24 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 14 جون 2019ء بمطابق 14 / احسان 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، سرے۔یو کے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: حضرت زید بن حارثہ کے واقعات میں گذشتہ خطبے میں بیان کر رہا تھا اور اس ضمن میں طائف کے سفر کے واقعے کا بھی ذکر ہو اتھا۔وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔طائف کے اس سفر کی کچھ مزید وضاحت جو سیرت خاتم النبیین میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھی ہے ، وہ بھی اس کے حوالے سے بیان کرتاہوں۔شعب ابی طالب سے نکلنے کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا سفر کیا تھا۔جب یہ محاصرہ اٹھ گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حرکات و سکنات یعنی موومنٹ (movement) میں کچھ حد تک آزادی نصیب ہوئی تو آپ نے ارادہ فرمایا کہ طائف میں جا کر وہاں کے لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں۔طائف ایک مشہور مقام ہے جو مکہ سے جنوب مشرق کی طرف چالیس میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اس زمانہ میں قبیلہ بنو ثقیف سے آباد تھا۔کعبہ کی خصوصیت کو اگر الگ رکھ کر دیکھا جائے تو شہر کے لحاظ سے طائف گویا مکہ کا ہم پلہ تھا اور اس میں بڑے بڑے صاحب ثروت اور دولت مند لوگ آباد تھے اور طائف کی اس اہمیت کا خود مکہ والوں کو بھی اقرار تھا۔چنانچہ یہ مکہ والوں کا ہی قول ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی ذکر فرمایا ہے کہ لَوْ لَا نُزِّلَ هَذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ - (الزخرف : 32) یعنی اگر یہ قرآن خدا کی طرف سے ہے تو مکہ یا طائف کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہ کیا گیا۔غرض شوال 10 نبوی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم طائف تشریف لے گئے۔بعض روایتوں میں اکیلے تشریف لے گئے ، بعض میں یہ ہے کہ زید بن حارثہ بھی ساتھ تھے۔وہاں پہنچ کر آپ نے دس دن قیام کیا اور شہر کے بہت سے رؤساء سے یکے بعد دیگرے ملاقات کی مگر اس شہر کی قسمت میں بھی مکہ کی طرح اس وقت اسلام لانا مقدر نہیں تھا۔چنانچہ سب نے انکار کیا بلکہ ہنسی اڑائی۔آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کے رئیس اعظم عبدیالیل اور حدیث میں ابنِ عبدیالیل کا نام آتا ہے، اس کے پاس جاکر اسلام کی دعوت دی مگر اس نے بھی صاف انکار کیا بلکہ تمسخر کے رنگ میں کہا کہ اگر آپ سچے ہیں تو مجھے آپ کے ساتھ گفتگو کی مجال نہیں اور اگر جھوٹے ہیں تو پھر گفتگو لا حاصل ہے۔اس کا کوئی مقصد نہیں اور پھر اس خیال سے کہ کہیں آپ کی باتوں کا شہر کے نوجوانوں پر اثر نہ ہو جائے آپ سے کہنے لگا کہ بہتر ہو گا کہ آپ یہاں سے چلے جائیں کیونکہ یہاں