خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 302 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 302

خطبات مسرور جلد 17 302 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07جون 2019 طرح آپ کے ساتھ رہتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا تھا اور ان کا ایمان لانا بلکہ ان کی طرف سے تو شاید کسی قولی اقرار کی بھی ضرورت نہ تھی۔پس ان کا نام بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں اور جو باقی رہے ان سب میں سے حضرت ابو بکر مسلمہ طور پر مقدم اور سابق بالایمان تھے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 121) یعنی عمر کے لحاظ سے صاحب عقل لوگوں میں سے، باشعور لوگوں میں سے تھے۔صاحب عقل تو ماشاء اللہ بچے بھی اس زمانے میں ہوا کرتے تھے۔اس لحاظ سے دنیا جس کو باشعور اور تجربہ کار کہتی ہے حضرت ابو بکڑ تھے جو مردوں میں سے ایمان لائے لیکن بہر حال یہ چار تھے، تین مرد اور ایک عورت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور ان کا ایک بڑا مقام ہے جس طرح حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمایا۔سفر طائف میں بھی حضرت زید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں تھے۔طائف مکہ سے جنوب مشرق کی جانب تقریباً 136 میل کے فاصلہ پر واقع ایک جگہ ہے۔نہایت ہی سر سبز و شاداب علاقہ ہے جہاں بہت اعلیٰ قسم کے میوے پیدا ہوتے ہیں۔وہاں قبیلہ ثقیف کے لوگ آباد تھے۔( معجم البلد ان جلد 3 صفحہ 241، لغات الحدیث جلد 3 صفحہ 46 کتاب "ف") حضرت ابو طالب کی وفات کے بعد قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دوبارہ مظالم شروع کیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زید بن حارثہ کے ہمراہ طائف کی طرف تشریف لے گئے۔یہ واقعہ 10 / نبوی کا ہے اور ماہ شوال کے کچھ دن ابھی باقی تھے۔آپ دس دن تک طائف میں رہے۔اس دوران آپ طائف کے تمام رؤسا کے پاس گئے مگر کسی نے بھی آپ کی دعوت قبول نہیں کی۔جب ان کو اندیشہ ہوا کہ ان کے نوجوان آپ کی دعوت قبول کرلیں گے ، یہ فکر ضرور پیدا ہو گئی کہ کہیں نوجوان جو ہیں، جو عام لوگ ہیں وہ اسلام کی دعوت قبول نہ کر لیں تو انہوں نے کہا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہمارے شہر سے نکل جاؤ اور وہاں جا کر رہو جہاں آپ کی دعوت قبول کی گئی ہے۔پھر انہوں نے آوارہ لوگوں کو آپ کے خلاف بھڑ کا یا تو وہ آپ کو پتھر مارنے لگے یہاں تک کہ آپ کے دونوں قدموں سے خون بہنے لگا۔حضرت زید بن حارثہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھینکے جانے والے پتھروں کو اپنے اوپر لینے کی کوشش کرتے تھے حتی کہ حضرت زید کے سر پر بھی متعد د زخم آئے۔الطبقات الكبرى جلد اوّل صفحه 165 ذكر۔سبب ، خروج رسول الله الله الى الطائف مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت زید کے جو حالات دیے گئے ہیں ان کی مزید تفصیل ابھی باقی ہے۔ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبہ میں بیان ہو گی۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 جون 2019ء جلد 26 شمارہ 1 3 صفحہ 05 تا09)