خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 301
خطبات مسرور جلد 17 301 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 قبول کر لیا ہے ؟ غرض وہ کسی رنگ میں دلیل پیدا کرنے کی کوشش کرتے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے ہر شخص ان دلائل کو رڈ کرنے کے لیے ایک زندہ ثبوت کے طور پر کھڑا تھا اور یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا فضل تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شامل حال تھا۔اسی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ۔اے محمد رسول اللہ ! کیا دنیا کو نظر نہیں آتا کہ جن سامانوں سے دنیا جیتا کرتی ہے وہ سارے سامان ہم نے تیرے لیے مہیا کر دیے ہیں۔اگر دنیا قربانی کرنے والے نوجوانوں سے جیتا کرتی ہے تو وہ تیرے پاس موجود ہیں۔اگر دنیا تجربہ کار بڑھوں کی عقل سے ہارا کرتی ہے تو وہ تیرے پاس موجود ہیں۔"بڑی عمر کے لوگ " اگر دنیا مالدار اور بار سوخ خاندانوں کے اثر ورسوخ کی وجہ سے شکست کھاتی ہے تو وہ تیرے پاس موجود ہیں اور اگر عوام الناس کی قربانی اور فدائیت کی وجہ سے دنیا جیتا کرتی ہے تو یہ سارے غلام تیرے پیچھے بھاگے پھرتے ہیں۔پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ تو ہار جائے اور یہ مکہ والے تیرے مقابلہ میں جیت جائیں۔پس وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي انْقَضَ ظَهْرَت کے معنی یہ ہیں کہ وہ بوجھ جس نے تیری کمر کو توڑ دیا تھاوہ ہم نے خود اٹھالیا۔تو نے اس کام کی طرف نگاہ کی اور حیران ہو کر کہا کہ میں یہ کام کیوں کر کروں گا۔خدا نے ایک دن میں ہی تجھے پانچ وزیر دے دیے۔ابو بکر کاستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔خدیجہ کاستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔علی کاستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔زید کا ستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔ورقہ بن نوفل کاستون اس نے اسلام کی چھت قائم کرنے کے لیے کھڑا کر دیا۔اور اس طرح وہ بوجھ جو تجھ اکیلے پر تھا وہ ان سب لوگوں نے اٹھا لیا۔" ( تفسیر کبیر جلد 9 صفحه 140) حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ " چار آدمی جن کو آپ سے بہت زیادہ تعلق کا موقع ملا تھاوہ آپ پر ایمان لائے یعنی خدیجہ آپ کی بیوی، علی آپ کے چازاد بھائی اور زید آپ کے آزاد کردہ غلام اور ابو بکر آپ کے دوست اور ان سب کے ایمان کی دلیل اس وقت یہی تھی کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے۔" آپ کے سب قریبی یہ کہا کرتے تھے۔" دورہ یورپ، انوار العلوم جلد 8 صفحہ 543) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت زید بن حارثہ کے اسلام لانے کے بارے میں لکھا ہے کہ محضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے مشن کی تبلیغ شروع کی تو سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ تھیں جنہوں نے ایک لمحہ کے لیے بھی تردد نہیں کیا۔حضرت خدیجہ کے بعد مردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے کے متعلق مؤرخین میں اختلاف ہے۔بعض حضرت ابو بکر عبد اللہ بن ابی قحافہ کا نام لیتے ہیں۔بعض حضرت علیؓ کا جن کی عمر اس وقت صرف دس سال کی تھی اور بعض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت زید بن حارثہ کا۔مگر ہمارے نزدیک یہ جھگڑا فضول ہے۔حضرت علی اور زید بن حارثہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے آدمی تھے اور آپ کے بچوں کی