خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 300 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 300

خطبات رور جلد 17 300 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 غلام زید بن حارثہؓ کو زید بن محمد کہہ کر پکارتے تھے یہاں تک کہ قرآن کریم کی آیت نازل ہوئی کہ اُدْعُوهُمْ لا بَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ الله۔(الاحزاب:6) کہ چاہیے کہ ان کے پالکوں کو ان کے باپوں کا بیٹا کہہ کر پکارو۔یہ اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ فعل ہے۔(صحيح البخارى كتاب التفسير باب ادعوهم لابائهم هو اقسط عند الله حدیث 4782) حضرت بر ان بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید سے فرمایا أَنْتَ أَخُوْنَا وَ مَوْلَانَا تم ہمارے بھائی اور ہمارے دوست ہو۔( صحیح البخاری جلد 7 صفحہ 224 کتاب فضائل اصحاب | باب مناقب زید بن حارثه مولی النبی اللہ شائع کردہ نظارت اشاعت) ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ملتے ہیں کہ يَا زَيْدُ اَنْتَ مَوْلَايَ وَمِنِى وَإِلَيَّ وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ كه اے زید ! تو میر ا دوست ہے اور مجھ سے ہے اور میری طرف سے ہے اور تو مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے۔(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 497 دار الكتب العلمية بيروت 1995ء) حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت اسامہ بن زید کے لیے میرے سے زیادہ وظیفہ مقرر کیا۔حضرت عمرؓ کے یہ بیٹے تھے۔بیان کر رہے ہیں کہ اسامہ جو زیڈ کے بیٹے تھے ان کا وظیفہ جب مقرر ہوا تو میرے سے زیادہ تھا۔اس پر میں نے پوچھا کہ زیادہ کیوں ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ اسامہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تم سے زیادہ پیارا تھا۔اسامہ جو زید کا بیٹا تھا یہ تمہارے سے زیادہ پیارا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا اور اس کا باپ یعنی حضرت زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے باپ سے زیادہ پیارا تھا۔حضرت عمرؓ اپنے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ حضرت زید میرے سے زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیارے تھے۔(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 497 زيد بن حارثه، دار الكتب العلمية بيروت 1995ء) حضرت علی سے مروی ہے کہ حضرت زید بن حارثہ جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے مردوں میں سب سے پہلے ایمان لائے اور نماز ادا کی۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه زيد بن حارثه حديث 37063 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء) اس بات کو بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا ہے کہ : " ہر طبقہ کے لوگ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرما دیے۔عثمان، طلحہ اور زبیر مکہ کے چوٹی کے خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔اگر کوئی کہتا کہ ادنی اونی لوگ اس کے ساتھ ہیں ، اعلیٰ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسی شخص نے اس کو قبول نہیں کیا تو عثمان ، طلحہ اور زبیر اس کا جواب دینے کے لیے موجود تھے " کہ ہم اعلیٰ خاندان کے ہیں اور اگر کوئی کہتا کہ چند امراء کو اپنے ارد گرد اکٹھا کر " لیا گیا ہے، غرباء جن کی دنیا میں اکثریت ہے انہوں نے اس مذہب کو قبول نہیں کیا تو زید اور بلال وغیرہ اس اعتراض کا جواب دینے کے لیے موجود تھے اور اگر بعض لوگ کہتے کہ یہ نوجوانوں کا کھیل ہے "نو جوان اکٹھے ہو گئے ہیں تو لوگ ان کو یہ جواب دے سکتے تھے کہ ابو بکر تو نوجوان اور ناتجربہ کار نہیں۔انہوں نے کس بناء پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو