خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 299 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 299

خطبات مسرور جلد 17 299 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید سے فرمایا تمہیں میری طرف سے بخوشی اجازت ہے۔زید نے جواب دیا کہ میں آپ کو چھوڑ کر ہر گز نہیں جاؤں گا۔آپ میرے لیے میرے چچا اور باپ سے بڑھ کر ہیں۔یہاں یہ ایک نئی بات لکھی ہے کہ اس پر زیڈ کا باپ غصے میں بولا کہ ہیں اتو غلامی کو آزادی پر ترجیح دیتا ہے ؟ ہم تجھے آزاد کرانے آئے ہیں، لینے آئے ہیں اور تم کہتے ہو میں غلام بن کر رہوں گا۔زیڈ نے کہا۔ہاں کیونکہ میں نے ان میں ایسی خوبیاں دیکھی ہیں کہ اب میں کسی کو ان پر ترجیح نہیں دے سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب زیڈ کا یہ جواب سنا تو فوراً اٹھ کھڑے ہوئے اور زید کو خانہ کعبہ لے جاکر بلند آواز سے کہا کہ لو گو ! گواہ رہو کہ آج سے میں زید کو آزاد کرتاہوں اور اسے اپنا بیٹا بناتا ہوں۔گو کہ یہ پہلے ہی آزاد تھے لیکن وہاں لوگوں کے سامنے بھی اعلان کیا۔یہ میر اوارث ہو گا۔آپؐ نے فرمایا کہ یہ میر اوارث ہو گا اور میں اس کا وارث ہوں گا۔اس دن سے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کیا تو زید بجائے زید بن حارثہ کے زید بن محمد کہلانے لگے لیکن ہجرت کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم اترا کہ منہ بولا بیٹا بنانا جائز نہیں ہے تو زید کو پھر زید بن حارثہ کہا جانے لگا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلوک اور پیار اس وفادار خادم کے ساتھ وہی رہا جو پہلے دن تھا بلکہ دن بدن ترقی کرتا گیا اور زید کی وفات کے بعد زید کے لڑکے اسامہ بن زید سے بھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ ام ایمن کے بطن سے تھے آپ کا وہی سلوک اور وہی پیار تھا۔زیڈ کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ تمام صحابہ میں سے صرف ان ہی کا نام قرآن شریف میں صراحت کے ساتھ مذکور ہوا ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 110-111) ایک اور روایت میں یہ بھی ہے۔حضرت زید کے بڑے بھائی حضرت جبکہ یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر درخواست کی کہ میرے بھائی کو میرے ساتھ بھیج دیں۔یہ شاید بعد میں دوبارہ پھر واقعہ ہو اہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہارا بھائی تمہارے سامنے ہے۔اگر یہ جانا چاہے تو میں اسے نہیں روکوں گا۔اس پر حضرت زید نے کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ پر کبھی بھی کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔حضرت جبلہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی رائے میری رائے سے بہتر تھی۔(کنز العمال جلد 13 صفحه 397 باب فضائل الصحابه حرف الزاى زيد بن حارثة حديث 37065 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء) آپ کے بھائی کے حوالے سے ایک یہ روایت بھی ملتی ہے۔حضرت جبکہ جو عمر میں حضرت زید سے بڑے تھے، ان سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ آپ دونوں میں سے کون بڑا ہے۔آپ یازید ؟ تو انہوں نے کہا زید مجھ سے بڑے ہیں۔میں بس ان سے پہلے پیدا ہو گیا تھا۔آپ کی مراد یہ تھی کہ حضرت زید اسلام لانے میں سبقت لے جانے کی وجہ سے آپ سے افضل ہیں۔(الروض الانف في شرح السيرة النبوية لابن هشام جلد3 صفحه 19 اسلام زيد، دار الكتب الحديثه) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ