خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 298 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 298

خطبات مسرور جلد 17 298 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 اعلان فرمایا اور اس طرح آپ نے مال ملنے پر غیر معمولی سخاء کا ثبوت دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ اعلان فرمایا کہ میں تمام غلاموں کو آزاد کرتا ہوں تو اس پر اور تو سب غلام چلے گئے صرف زید بن حارثہ جو بعد میں آپ کے بیٹے مشہور ہو گئے تھے وہ آپ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ آپ نے تو مجھے آزاد کر دیا مگر میں آزاد نہیں ہونا چاہتا۔میں آپ کے پاس ہی رہوں گا۔آپ نے اصرار کیا کہ وطن جاؤ اور اپنے رشتہ داروں سے ملو، اب تم آزاد ہو۔مگر حضرت زید نے عرض کیا کہ جو محبت اور اخلاص میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھا ہے اس کی وجہ سے آپ مجھے سب سے زیادہ پیارے ہیں۔زید ایک امیر گھر انے سے تعلق رکھتے تھے لیکن چھوٹی عمر میں ان کو ڈاکو اٹھا لائے تھے اور انہوں نے آپ کو آگے بیچ دیا تھا۔اس طرح یہ پھرتے پھراتے حضرت خدیجہ کے پاس آگئے۔آپ کے باپ اور چچا کو بہت فکر ہوا، آپ کی تلاش میں نکلے۔انہیں پتا لگا کہ زید روما میں ہیں۔وہاں گئے تو پتا لگا کہ آپ عرب میں ہیں۔عرب آئے تو پتالگا کہ آپ مکہ میں ہیں۔مکہ میں آئے تو پتا لگا کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہیں۔وہ آپ کے پاس آئے اور کہا ہم آپ کے پاس آپ کی شرافت اور سخاوت سن کر آئے ہیں۔آپ کے پاس ہمارا بیٹا غلام ہے۔اس کی جو قیمت آپ مانگیں ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔آپ اسے آزاد کر دیں۔اس کی ماں بڑھیا ہے اور وہ جدائی کے صدمے کی وجہ سے رورو کر اندھی ہو گئی ہے۔آپ کا بڑا احسان ہو گا اگر آپ منہ مانگی قیمت لے کر اسے آزاد کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آپ کا بیٹا میر اغلام نہیں ہے۔میں اسے آزاد کر چکا ہوں۔پھر آپ نے زید کو بلایا اور فرمایا تمہارے ابا اور چچا تمہیں لینے آئے ہیں۔تمہاری ماں بڑھیا ہے اور رو رو کر اندھی ہو گئی ہے۔میں تمہیں آزاد کر چکا ہوں۔تم میرے غلام نہیں ہو۔تم ان کے ساتھ جا سکتے ہو۔حضرت زید نے جواب دیا آپ نے تو مجھے آزاد کر دیا ہے مگر میں تو آزاد ہونا نہیں چاہتا۔میں تو اپنے آپ کو آپ کا غلام ہی سمجھتا ہوں۔آپ نے پھر فرمایا کہ تمہاری والدہ کو بہت تکلیف ہے اور دیکھو تمہارے ابا اور چھا کتنی دور سے اور کتنی تکلیف اٹھا کر تمہیں لینے آئے ہیں تم ان کے ساتھ چلے جاؤ۔زید کے والد اور چچانے بھی بہت سمجھایا مگر حضرت زید نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ آپ بے شک میرے باپ اور چاہیں اور آپ کو مجھ سے محبت ہے مگر جو رشتہ میرا ان سے قائم ہو چکا ہے وہ اب ٹوٹ نہیں سکتا۔حضرت زید نے کہا، مجھے یہ سن کر کہ میری والدہ سخت تکلیف میں ہیں بہت دکھ ہوا ہے، مگر ان سے جدا ہو کر میں زندہ نہیں رہ سکوں گا۔یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہو کے میں زندہ نہیں رہ سکوں گا۔ماں کا دکھ بھی ایک طرف لیکن یہ دکھ مجھے اس سے بڑھ کر ہو گا۔جب زید نے یہ باتیں کیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خانہ خدا میں تشریف لے گئے اور اعلان کیا کہ زیڈ نے جس محبت کا ثبوت دیا ہے اس کی وجہ سے وہ آج سے میرابیٹا ہے۔اس پر زید کا باپ اور چچا دونوں خوش ہوئے اور خوش خوش واپس چلے گئے کیونکہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ وہ نہایت آرام اور سکھ کی زندگی بسر کر رہا ہے۔غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال اخلاق کا یہ ثبوت ہے کہ جب زید نے وفاداری کا مظاہرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر معمولی احسان مندی کا ثبوت دیا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 10 صفحہ 334-335) اس واقعہ کا ذکر سیرت خاتم النبیین میں یوں ملتا ہے۔جب ان کے والد اور چچا انہیں لینے آئے تو