خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 297
خطبات مسرور جلد 17 والد اور چچا کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔297 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 (ماخوذ از سیر الصحابه جلد دوم صفحه 165 تا 168 زید بن حارثہ مطبوعہ دار اشاعت کراچی) اس واقعہ کی تفصیل حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس طرح بیان فرمائی ہے کہ جب حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی کی تو آپ سمجھ گئیں کہ میں مالدار ہوں اور یہ غریب ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو جب ضرورت ہو گی مجھ سے مانگنا پڑے گا اور یہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم برداشت نہ کر سکیں تو پھر زندگی کیسے گزرے گی۔حضرت خدیجہ میں بڑی ذہانت تھی۔آپ بڑی ہوشیار اور سمجھدار خاتون تھیں۔آپ نے خیال کیا کہ اگر ساری دولت آپ کی نذر کر دوں تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی احساس نہیں ہو گا کہ یہ چیز بیوی نے مجھے دی ہے ، بلکہ آپ جس طرح چاہیں گے خرچ کر سکیں گے۔چنانچہ شادی کو ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ حضرت خدیجہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میں ایک تجویز پیش کرنا چاہتی ہوں۔اگر آپ اجازت دیں تو پیش کروں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کیا تجویز ہے ؟ حضرت خدیجہ نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنی ساری دولت اور اپنے سارے غلام آپ کی خدمت میں پیش کر دوں اور یہ سب آپ کا مال ہو جائے۔آپ قبول فرمالیں تو میری خوشی ہو گی اور خوش قسمتی ہو گی۔آپ نے جب یہ تجویز سنی تو آپ نے فرمایا خدیجہ ! کیا تم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے ؟ اگر تو تم سارا مال مجھے دے دو گی تو مال میر ا ہو جائے گا اور پھر تمہارا نہیں رہے گا۔حضرت خدیجہ نے عرض کیا کہ میں نے سوچ کر ہی یہ بات کی ہے اور میں نے سمجھ لیا ہے کہ آرام سے زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر سوچ لو۔حضرت خدیجہ نے عرض کیا ہاں ہاں میں نے خوب سوچ لیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم نے سوچ لیا ہے اور سارا مال اور سارے غلام مجھے دے دیے ہیں تو میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میرے جیسا کوئی دوسرا انسان میر اغلام کہلائے۔میں سب سے پہلے غلاموں کو آزاد کر دوں گا۔حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ اب یہ آپ کا مال ہے، جس طرح آپ چاہیں کریں۔آپ یہ سن کر بے انتہا خوش ہوئے۔آپ باہر نکلے، خانہ کعبہ میں آئے اور آپ نے اعلان فرمایا کہ خدیجہ نے اپنا سارا مال اور اپنے سارے غلام مجھے دے دیے ہیں۔میں ان سب غلاموں کو آزاد کرتا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں کہ آج کل اگر کسی کو مال مل جائے تو وہ کہے گا کہ چلو موٹر خرید لیں، کو ٹھی بنالیں، یورپ کی سیر کر لیں اور یا پھر یہ بھی آج کل میں نے دیکھا ہے اور بعض معاملات آتے ہیں کہ اگر بیوی اپنے خاوند کو مال دے بھی دے تو یہ جو اپنی خواہشات ہیں ان کو پورا کرنے کے علاوہ بیوی کے حقوق ادا کرنے سے بھی انکاری ہو جاتے ہیں اور پھر کوشش یہ ہوتی ہے کہ مال تو ہمارے پاس آگیا، اب تم ہماری لونڈی باندی ہو اور بیویاں پھر مجبور ہوتی ہیں۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو مقام تھا، جو سوچ تھی وہ یہ تھی کہ دین کی خاطر مال خرچ ہو، اللہ تعالیٰ کی خاطر مال خرچ ہو اور انسانوں کو جو غلام بنایا جاتا ہے اس غلامی کا خاتمہ ہو۔بہر حال آپ کے اندر جو خواہش پیدا ہوئی تھی وہ یہ تھی کہ جو میری طرح خدا تعالیٰ کے بندے ہیں اور عقل اور دماغ رکھتے ہیں وہ غلام ہو کر کیوں رہیں۔عرب کے لحاظ سے ہی نہیں ساری دنیا کے لحاظ سے یہ ایک عجیب بات تھی مگر اس عجیب بات کا آپ نے